سپریم کورٹ نے لاء کالجز میں اصلاحات سے متعلق کیس کی سماعت 10مئی تک ملتوی کردی

منگل 24 اپریل 2018 22:48

سپریم کورٹ نے لاء کالجز میں اصلاحات سے متعلق کیس کی سماعت 10مئی تک ملتوی کردی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) سپریم کورٹ نے لاء کالجز میں اصلاحات سے متعلق کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم غیر معیاری لاء کالجز نہیں چلنے دیں گے ۔منگل کوچیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے کہاکہ بلوچستان میں میٹرک تک کے 11 ہزار مجموعی سکولز ہیں، جن میں سے 6400 سکولز میں چار دیواری ہے نہ پانی اور نہ وہاں باتھ روم کی سہولت دستیاب ہے ، ہم صر ف تعلیمی اصلاحات کیلئے کام کر رہے ہیں، اور اس معاملے پر حکومت کو تجاویز بھی دی ہیں، چیف جسٹس نے مزید کہاکہ عدالت غیر معیاری لاء کالجز نہیں چلنے دے گی ، مفاد عامہ کے علاوہ میرا کوئی دوسرا مقصد نہیں بعد ازاں مزید سماعت10 مئی تک ملتوی کردی گئی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں