عمران نیازی کو کھوٹے سکے جمع کرنے کا شوق ہے، سعید غنی

منگل 24 اپریل 2018 22:52

عمران نیازی کو کھوٹے سکے جمع کرنے کا شوق ہے، سعید غنی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران نیازی کو کھوٹے سکے جمع کرنے کا شوق ہے۔۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق سعید غنی نے کہا کہ جو لوگ عمران نیازی کے سبز باغ سے متاثر ہوئے تھے وہ ان سے راستے الگ کر رہے ہیں۔ اب عمران نیازی کے پاس سیاسی بھگوڑے کرپٹ مافیا کی باقیات اور شاہ محمود قریشی جیسے سیاسی خانہ بدوش رہ گئے ہیں۔ لگتا ہے کہ عام انتخابات سے پہلے ہی عمران نیازی کا ٹائی ٹینک ڈوب جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں