تبدیلی آگئی!کیا چوہدری نثار پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں؟ بڑی خبر آگئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 25 اپریل 2018 11:23

تبدیلی آگئی!کیا چوہدری نثار پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں؟ بڑی خبر آگئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 اپریل 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی عارف نظامی نے کہا کہ جہاں تک چودھری نثار علی خان کا تعلق ہے وہ پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور کا جلسہ ہو یا نہ ہو یہ پی ٹی آئی کے لیے ایک بڑی وکٹ ہے کیونکہ چودھری نثار علی خان شہباز شریف کے قریبی اور ذاتی دوست ہیں۔ میاں نواز شریف کے بھی اب تک خاص آدمی رہے ہیں۔ نواز شریف نے عدلیہ سے متعلق جو بیانات دئے ہو سکتا ہے کہ چودھری نثار علی خان ان بیانات سے مکمل طور پر مایوس ہو گئے ہوں اور ان کا ماننا ہو کہ میں اس بیانیے کی حمایت نہیں کر سکتا۔ انہوں نے چودھری نثار علی خان سے متعلق مزید کیا بتایا آپ بھی دیکھیں:

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں