انسداددہشتگردی عدالت نے ایس ایس پی تشدد کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی‘

عمران خان کو طلب کر لیا آج بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنانا ہے ،ملزم کی موجودگی میں ہی بریت کی درخواست پر فیصلہ سنایا جائے گا‘جج اے ٹی سی

بدھ 25 اپریل 2018 12:42

انسداددہشتگردی عدالت نے ایس ایس پی تشدد کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی‘
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2018ء) انسداددہشتگردی عدالت نے ایس ایس پی تشدد کیس کی سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے ایس ایس پی تشددکیس کی سماعت کی ،عمران خان کے وکیل نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکردی،سرکاری وکیل نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے کے وقت ملزم کا کمرہ عدالت میں ہونا ضروری ہے ،عدالت نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے عمران خان کو طلب کر لیا،اے ٹی سی کے جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آج بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنانا ہے ،ملزم کی موجودگی میں ہی بریت کی درخواست پر فیصلہ سنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں