قومی اسمبلی میں بجٹ بحث میں حکومت کی عدم دلچسپی پر خورشید شاہ کا بجٹ بغیر بحث کے ہی پاس کر نے کا مشورہ

حکومت کا ایوان سے غائب ہونا قابل افسوس ،کیا ہم انسان نہیں ہیں وزراء کو کیا مسئلہ ہے ،یہ ووٹ کو عزت ہے ووٹ کو عزت دینے کا مطلب پارلیمنٹ کو عزت دینی ہے،بجٹ پاس کرکے جان چھڑا دیں پارلیمنٹ کی ایسے بے عزتی نہ کریں، نہ نواز شریف نے پارلیمنٹ کو عزت دی نہ عمران خان پارلیمنٹ آرہے ہیں،اپوزیشن لیڈر کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

جمعہ 4 مئی 2018 18:59

قومی اسمبلی میں بجٹ بحث میں حکومت کی عدم دلچسپی پر خورشید شاہ کا بجٹ بغیر بحث کے ہی پاس کر نے کا مشورہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مئی2018ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے بجٹ پر بحث کے دوران حکومت کی عدم دلچسپی پر بجٹ کو بغیر بحث کے ہی پاس کر نے کا مشورہ دے ڈالا، خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت کا ایوان سے غائب ہونا قابل افسوس ہے،کیا ہم انسان نہیں ہیں، وزراء کو کیا مسئلہ ہے ، ایسے ووٹ کو عزت دی جاتی ہی ووٹ کو عزت دینے کا مطلب پارلیمنٹ کو عزت دینی ہے،بجٹ پاس کرکے جان چھڑا دیں ایسے پارلیمنٹ کی بے عزتی نہ کریں، نہ نواز شریف نے پارلیمنٹ کو عزت دی نہ عمران خان آرہے ہیں۔

جمعہ کو قومی اسمبلی میں اظہار خیا ل کر تے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ میں پارلیمنٹ کی بالادستی کی ہر قت بات کرتا ہوں مگر جس طرح حکومت پارلیمنٹ کی توہین کررہی ہے ،حکومت کا ایوان سے غائب ہونا قابل افسوس ہے ،پہلی صف خالی پڑی ہے ‘ دو تین وزراء موجود ہیں کیا بحث کریں گے‘ لے آئیں بجٹ کو اور پاس کریں ،کیا ہم انسان نہیں ہیں وزراء کو کیا مسئلہ ہے ہم آگے جانے کے بجائے پیچھے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

2008 سے 2012 میں بجٹ میں ارکان کی شرکت دیکھیں ، آپ بار بار سختی سے کہتے ہیں اسی دن وزیراعظم نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کو درخواست کرتا ہوں کہ وہ آئیں یہ ووٹ کو عزت ہے ووٹ کو عزت دینے کا مطلب ہے کہ پارلیمنٹ کو عزت دینی ہے آپ بجٹ پاس کرکے جان چھڑا دیں یہ بے عزتی نہ کریں پارلیمنٹ کی میں آجاتا ہوں بیٹھتا ہوں کیا میں فارغ ہوں، نہ نواز شریف نے پارلیمنٹ کو عزت دی نہ عمران خان آرہے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں