سینیٹر سراج الحق کا ملٹری انٹیلی جنس کے کرنل سہیل عابد کی شہادت پر افسوس کااظہار

جمعرات مئی 23:11

سینیٹر سراج الحق کا ملٹری انٹیلی جنس کے کرنل سہیل عابد کی شہادت پر افسوس ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے ملٹری انٹیلی جنس کے کرنل سہیل عابد کی دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ میںشہادت پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ کرنل سہیل عابد کی شہادت قابل فخر ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کرنل سہیل عابد نے اپنی جان پر کھیل کر ملک و قوم کے دفاع کا فریضہ ادا کیا ہے ۔ ملک سے دہشتگردی کے خاتمہ کے لیے پاک فوج کی قربانیاں اور خدمات قابل ستائش ہیں۔ انہوںنے کرنل عابد شہید کی بلندی درجات کی دعا اور پسماندگان سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیاہے۔ سینیٹر سراج الحق نے واقعہ میں زخمی ہونے والے 4 جوانوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی ہے ۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments