ملکی اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی ،لیگی رہنمائوں کا پارٹی ٹکٹ نہ لینے کا فیصلہ

شہباز شریف نے ناراض اراکین کو منانے کے لئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی

اتوار 20 مئی 2018 19:10

ملکی اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی ،لیگی رہنمائوں کا پارٹی ٹکٹ نہ لینے کا فیصلہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ کی جانب سے ملکی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی پر لیگی ارکان نے ٹکٹ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے،شہبازشریف نے تین رکنی کمیٹی بنا کر ناراض اراکین کو منانے کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔معلومات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے تین رکنی کمیٹی جس میں حمزہ شہباز،رانا ثناء اللہ پر مشتمل کمیٹی کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں کہ وہ فرداً فرداً ہر رکن قومی اسمبلی سے ملاقات کرکے ان کے مسائل سے آگاہی حاصل کریں،جس پر حمزہ شہباز نے پارٹی رہنماؤں سے رابطہ کیا تو بتایا گیا کہ بیشتر پارٹی ارکان ٹکٹ نہ لینے کا فیصلہ کرچکے ہیں اور ان کا مؤقف ہے کہ نوازشریف کی جانب سے قومی اداروں کے خلاف سخت بیانیاں ملک دشمن انٹرویوز کی اشاعت اور ختم نبوت ایکٹ میں ترمیم جیتے ناقابل معافی ایسے اقدامات کئے جس کے پیش نظر وہ اس پارٹی کے پلیٹ فارم سے ٹکٹ لیکر الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے۔

(جاری ہے)

ٹکٹ نہ لینے والوں میں جنوبی پنجاب کے سات فیصل آباد کے دو،جھنگ چار،بھکر چار ودیگر اضلاع سے بھی امیدواروں نے ٹکٹ نہ لینے کا اعلان کا ہے۔شہبازشریف نے انہیں یقین دلایا کہ پارٹی ٹکٹ پر وہ الیکشن میں حصہ لیں اور جیت کو یقینی بنا کر ان کے بازو مضبوط کریں۔تاہم انہوں نے ٹکٹ تو کیا شہبازشریف کو اپنے ضلع میں تقریر کیلئے بھی نہ بلانے کا عندیہ دے دیا ہے۔ادھر شہبازشریف نے نوازشریف سے ملاقات کے دوران پارٹی کی اندرونی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا تو انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں جواب دیا کہ ان کا بیانیہ کسی کو اچھا لگے یا برا آئندہ الیکشن اسی بیانیہ پر ہوں گے اور میں ہر ضلع میں جاکر خصوصی جلسوں میں خطاب کروں گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں