پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی :شہباز شریف کا سینئر رہنما سے بدتمیزی کرنے پر آصف کرمانی کو نوٹس دینے کا فیصلہ

اتوار 20 مئی 2018 19:10

پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی :شہباز شریف کا سینئر رہنما سے بدتمیزی کرنے پر آصف کرمانی کو نوٹس دینے کا فیصلہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) ممبئی حملوں سے متعلق نوازشریف کے انٹرویو پر شہبازشریف نے آصف کرمانی سمیت اپنی بھتیجی مریم نواز کو بھی نشانہ پر لے لیا ہے،آصف کرمانی کی جانب سے سینئر رہنما سے بدتمیزی کے واقعہ پر پارٹی ڈسپلن کا نوٹس دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق شہبازشریف نے فیصلہ کیا ہے کہ نوازشریف کو سرل المیڈا سے انٹرویو پر اکسانے والے سینئر پارٹی رہنماؤں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور انہوں نے یہ انتقام پارٹی سمیت پورے ملک سے لیا ہے اور وہ ہمارے کسی صورت دوست نہیں بن سکتے۔

شہبازشریف کو آگاہ کیا گیا تھا کہ سرل المیڈا کو انٹرویو دینے کے حوالے سے مریم نواز کی ایماء پر آصف کرمانی نے نوازشریف کو قائل کیا،جس پر ملک دشمن انٹرویو چلا کر ملکی سرحدوں میں ہلچل مچائی۔

(جاری ہے)

شہبازشریف کے بیانیہ کے بعد آصف کرمانی نے ایک سینئر رہنما سے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اس وقت بدتمیزی شروع کردی تھی تاکہ سرل المیڈا انٹرویو والا معاملہ مدھم ہوجائے اور اس موقع پر آصف کرمانی نے پارٹی کے سینئر رہنما سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جبتک ایک ایک کرکے ان جیسے افراد کی سرزنش نہ کی جائے گی یہ اس وقت تک میرے قائد نوازشریف کے خلاف باتیں کرتے رہیں گے اور میں تہیہ کر چکا ہوں کہ نوازشریف کے بیانیہ کی مخالفت کرنے والے پارٹی رہنماؤں کو ایسی پرتکلف تقاریب میں آڑے ہاتھوں لیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں