پاناماکیس :سپریم کورٹ کے حکم پر بنائی گئی جے آئی ٹی کے ارکین کی سیاسی جماعتوں سے وابستگیوں پر اعتراض تھا۔نواز شریف
آئی ایس آئی ، ایم آئی کے نمائندوں کا جے آئی ٹی میں شامل ہونا درست نہیں تھا‘ 70سال کا سول ملٹری جھگڑا جے آئی ٹی کی کارروائی پراثراندازہوا ‘بریگیڈیئر نعمان، کامران کی تعیناتی مناسب نہیں تھی۔ایون فیلڈ ریفررنس میں بیان
میاں محمد ندیم پیر 21 مئی 2018 11:23
(جاری ہے)
جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاءنے اپنے کزن کے ذریعے جے آئی ٹی تحقیقات کرائیں، جن میں واجد ضیاءکی جانبداری عیاں ہے ، بلال رسول نے مسلم لیگ( ن) کی حکومت کےخلاف تنقیدی بیانات دیے ، ان کی اہلیہ بھی پاکستان تحریک انصاف کی سرگرم کارکن ہیں۔
نواز شریف نے کہا کہ جے آئی ٹی رکن عامر عزیز بھی جانبدار ہیں، سرکاری ملازم ہوتے ہوئے سیاسی جماعت سے وابستگی ہے، عامر عزیز مشرف دور میں میرے اورفیملی کے خلاف نیب ریفرنسز کی تحقیقات میں بھی شامل رہے۔ نواز شریف نے اپنے عوامی عہدوں کی تفصیلات پڑھ کر سنائیں، احتساب عدالت میں مسلم لیگ( ن) کے قائد نوازشریف کا بیان کرمنل پروسیجر کوڈ کے سیکشن 342 کے تحت قلمبند کیا جا رہا ہے۔ نوازشریف سے 128 سوالات پوچھے جائیں گے۔عدالت میں سماعت کے آغاز پر معززجج محمد بشیر نے سوال کیا کہ آپ کی عمر کتنی ہے جس پر سابق وزیراعظم نوازشریف نے جواب دیا کہ میری عمر68 سال ہے۔نوازشریف نے عدالت کو بتایا کہ میں وزیراعلیٰ پنجاب، وزیراعظم پاکستان رہ چکا ہوں۔ مسلم لیگ( ن) کے قائد نے کہا کہ جے آئی ٹی کے رکن عامرعزیز نے مشرف دور میں حدیبیہ پیپرملز کی تحقیقات کی، وہ 2000ءمیں شریف خاندان کے خلاف ریفرنس میں تفتیشی افسرتھے۔نوازشریف نے کہا کہ سال 2000 میں عامرعزیز بطورڈائریکٹر بینکنگ کام کررہے تھے اور انہیں پرویز مشرف نے ڈیپوٹیشن پرنیب میں تعینات کیا۔سابق وزیراعظم نے عدالت کو بتایا کہ مجھے اپنے خلاف پیش کیے گئے شواہد کی مکمل سمجھ آگئی ہے۔انہوں نے جے آئی ٹی کی تشکیل پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ آئی ایس آئی ، ایم آئی کے نمائندوں کا جے آئی ٹی میں شامل ہونا درست نہیں تھا۔نوازشریف نے کہا کہ 70سال کے سول ملٹری جھگڑے کا بھی جے آئی ٹی کی کارروائی پراثرہوا جبکہ بریگیڈیئر نعمان، کامران کی تعیناتی مناسب نہیں تھی۔مسلم لیگ( ن) کے قائد نے کہا کہ عرفان منگی کی تعیناتی کا کیس تاحال سپریم کورٹ میں ہے، انہیں بھی جے آئی ٹی میں شامل کیا گیا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ بریگیڈیئرنعمان سعید ڈان لیکس جے آئی ٹی میں بھی شامل تھے اور میری معلومات کے مطابق نعمان سعید بطورسورس کام کررہے تھے۔نوازشریف نے عدالت کو بتایا کہ جے آئی ٹی نے 10 والیم تیار کیے جو غیر متعلقہ تھے، جے آئی ٹی کی 10والیم پرمشتمل خودساختہ رپورٹ غیرمتعلقہ تھی۔انہوں نے کہا کہ خودساختہ رپورٹ سپریم کورٹ میں دائردرخواستیں نمٹانے کے لیے تھی، ان درخواستوں کو بطور شواہد پیش نہیں کیا جا سکتا۔سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ جے آئی ٹی تفتیشی رپورٹ ہے، ناقابل قبول شہادت ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کے جمع شواہد کے تحت ریفرنس دائرکرنے کا کہا، سپریم کورٹ نے نہیں کہا رپورٹ کوبطورشواہد ریفرنس کا حصہ بنایا جائے۔نوازشریف نے کہا کہ جے آئی ٹی نے شاید مختلف محکموں سے مخصوص دستاویزات اکٹھی کیں، یہ تفتیش یکطرفہ تھی۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ اختیارات سے متعلق نوٹیفکیشن جے آئی ٹی کی درخواست پرجاری ہوا، جے آئی ٹی سپریم کورٹ کی معاونت کے لیے تھی، اس ریفرنس کے لیے نہیں۔نوازشریف نے عدالت کو بتایا کہ ایون فیلڈ جائیداد کا حقیقی یا بینیفشرمالک نہیں رہا اورجائیداد خریدنے کے لیے کوئی فنڈ فراہم نہیں کیے۔نوازشریف نے لند فلیٹس کی منی ٹریل سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ یہ سوال حسن اور حسین سے متعلق ہیں اور دونوں عدالت میں موجود نہیں ہیں۔انہوں نے عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ ایسے شواہد پیش نہیں کیے گئے جن سے میر الندن فلیٹس سے تعلق ظاہرہو۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
چترال فٹ بال لیگ سیزن 4 آئندہ ماہ کھیلا جائے گا
خواتین کے لئے ویمن سیفٹی ایپ لانچ کریں گے، آئی جی اسلام آباد
جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب
پاکستان میں سرمایہ کاری میں کمی کے باعث فی کس آمدنی کم ہو رہی ہے،یوسف رضا گیلانی
ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپین شپ میں قومی ٹیم کے انتخاب کے لئے ٹرائلز 5 مئی کو اسلام آباد میں ہوں گے
پولیس افسران لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کریں،آئی جی اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی
نان سٹمپڈ اورجعلی سگریٹس کی فروخت کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن ،96 ملین روپے مالیت کے سگرٹیس ضبط
ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان کے دوسرے مرحلے میں لاہور پہنچ گئے ، دفتر خارجہ
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 27جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی
ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کے ایس ایچ او انسپکٹر عمران کا دوران ڈیوٹی انتقال
جب تک ظلم سہتے رہیں گے ظلم جاری رہے گا،علیمہ خان
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عالمی سطح پر پاکستان کی نمائند گی پرفخر ہے ،اگلا ہدف ورلڈ ٹائٹل جیتنا ہے، کراٹے فائٹرشازیب رند
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن 4 آئندہ ماہ کھیلا جائے گا
-
منشیات کی لعنت کوجڑسے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈائون جاری
-
گزشتہ 14 ماہ میں ملتان ریجن پولیس ملازمین کی 3758 اپیلوں پر فیصلہ سنایا گیا
-
ایرانی صدر کی مزار اقبالؒ پر حاضری ، فاتحہ خوانی کی ،پھولوں کی چادر چڑھائی
-
نان سٹمپڈ اورجعلی سگریٹس کی فروخت کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن ،96 ملین روپے مالیت کے سگرٹیس ضبط
-
ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان کے دوسرے مرحلے میں لاہور پہنچ گئے ، دفتر خارجہ
-
بجلی کی اوور بلنگ پر ایف آئی اے اور لیسکو نے معاملات طے کرلیے
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 27جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی
-
پی سی بی کے زیر اہتمام پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ (کل) سے راولپنڈی اور ایبٹ آباد میں شروع ہو گا
-
مشروم کی 150 اقسام ، ہزاروں لوگ مشروم کی ایکسپورٹ کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ کما رہے ہیں، ترجمان آری