پارلیمنٹ اور پی ٹی وی حملہ کیس ،ْ عمران خان کو عدالت میں حاضری سے استثنیٰ مل گیا

جمعرات 24 مئی 2018 13:32

پارلیمنٹ اور پی ٹی وی حملہ کیس ،ْ عمران خان کو عدالت میں حاضری سے استثنیٰ مل گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) پارلیمنٹ اور پی ٹی وی حملہ کیس میں چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کو عدالت میں جمعرات کی حاضری سے استثنیٰ مل گیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی ،ْتاریخ بعد میں دی جائیگی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت جج کوثر عباس زیدی نے کی۔ عمران خان کی بریت کی درخواست پر دلائل ہونا تھے تاہم چئیرمین پی ٹی آئی اور دیگر ملزمان کی جانب سے حاضری سے ایک دن کے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جو عدالت نے منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی، عدالت تاریخ بعد میں دے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں