فاٹا بل پاس کرنا بڑا قدم ہے،مبارکبادپیش کرتاہوں،عمران خان
فاٹا قوانین پرنظرثانی کیلئے کمیٹی بنائی جائے،فاٹا کوصوبہ بنانے کا آئیڈیا درست نہیں تھا،پارلیمنٹ میں کافی تلخی رہی،دھاندلی کیخلاف دھرنادینا پڑا، ہم ایمپائر صرف اللہ کو مانتے ہیں،میرا ضمیر صاف ہے کہ ہم نے لوگوں کی بات کی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 24 مئی 2018 16:19
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ جب دیر اور سوات پاکستان کا حصہ بنے تھے اور وہاں کیلئے قوانین بناکرجلدی نافذ کردیے تھے ۔
تووہاں پرقتل وغارت گری کم ہوگیا۔قبائلی علاقوں میں جب قانون نافذ کرنا ہے توہمیں بڑا سوچ سمجھ کریہ سب کرنا ہے۔ کیونکہ ان کے پاس ابھی کوئی سسٹم نہیں ہے۔دوسرا فاٹا والوں کا پرانا بلدیاتی سسٹم ہے یعنی جرگہ ہے وہاں پرجو اپے فیصلے کرتا ہے۔ ہمیں ان کوبھی بااختیار بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ان کا لوکل گورنمنٹ سسٹم فعال کیا اور الیکشن جلد کروائے جائیں۔انہوں نے کہاکہ انہوں نے کہا کہ فاٹا میں پرانا سسٹم نہیں چل رہا۔ پولیٹیکل سسٹم میں کرپشن کی انتہاء تھی۔ اسگلنگ تھی، کرپشن عام تھی۔ ہمیں شروع میں مشکلات پیش آئیں گی۔ کمیٹی بنائی جائے جوقوانین پرنظرثانی کرے۔انہوں نے کہاکہ صوبہ بنانے کا جو بھی آئیڈیا دے رہا اس کوسمجھنا چاہیے کہ یہ مطالبہ ٹھیک نہیں ہے۔عمران خان نے کہاکہ پارلیمنٹ میں کافی تلخی رہی ہے۔ میں نے اور میری پارٹی نے جوبھی اسٹینڈ لیا ہمارا کام عوامی مفادات کا تحفظ تھا۔ پہلا الیکشن کے اوپر ہمارا مئوقف تھا۔ جب 22جماعتیں کہہ رہی تھیں کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے۔ جب ہم صرف چار حلقے کھولنے کا مطالبہ کررہے تھے تو اس میں کونسی غلط بات کی تھی؟ جب ہم سپریم کورٹ گئے، پارلیمنٹ میں گئے ، ایک سال تک جب ہمیں جواب نہیں ملاتوہم دھرنا دیا۔انہوں نے کہاکہ ہم ایمپائر صرف اللہ کو مانتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ منی لانڈرنگ کا کیس جب آیا توکیا ہمارا حق نہیں تھا کہ ہم پوچھتے کہ پیسا کہاں گیا؟ میرا ضمیر صاف ہے کہ ہم نے لوگوں کی بات کی ہے۔میں پوچھتا ہوں کہ جو لوگ منی لانڈرنگ کو دفاع کرتے تھے ان کا ضمیر ٹھیک تھا؟انہوں نے کہاکہ ایک ممبر نے مجھے یہاں کہا تھا کہ کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے لیکن آج وہ ممبر یہاں موجود نہیں ہے۔ہمارا حق تھا کہ جب ہم سمجھے صاف شفاف الیکشن ہوں ، یا منی لانڈرنگ ہو تو اس کیخلاف ہم کھڑے ہوں۔ یہاں بیٹھے لوگوں کا کوئی فائدہ نہیں کہ یہ صرف کرپٹ لوگوں کا دفاع کریں۔واضح رہے قومی اسمبلی میں فاٹا کیلئے 31آئینی ترمیم کی منظوری دے گئی ہے۔ اسمبلی میں فاٹا کے حق میں 229ارکان نے ووٹ دیا۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز کے خلاف کیس ججز کمیٹی کو واپس بھجوادیئے، سماعت غیر ..
عمران خان کی رہائی کسی ڈیل کا حصہ نہیں ہوگی، علی محمد خان
معروف ادیب افسانہ نگاراے حمید کی برسی 29 اپریل کو منائی جائے گی
فلم انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..
مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ، پاکستان نے ہمیشہ کشمیراور فلسطین کے مسئلہ کو ہر فورم کر اجاگر کیا ..
اہل پاکستان کے دل و دماغ میں کشمیر خون کی طرح شامل ہے،غلام مصطفی شاہ
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر دونوں ملکوں کا 28 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری
پاکستان میں ساری سیاسی جماعتوں میں اتحاد واتفاق پیدا کرنا ہوگا،ظاہر لطیف سلہریا
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
معاشی استحکام کے لئے وفاق اور صوبوں کےمابین قریبی تعلق اور ہم آہنگی بہت اہم ہے، کسی بھی صوبے اور عوام کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سندھ کابینہ کے ارکان سے گفتگو
-
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز کے خلاف کیس ججز کمیٹی کو واپس بھجوادیئے، سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی
-
چیئرمین پی سی بی کی یتیم بچوں کو ٹی ٹونٹی میچ دیکھنے کی دعوت
-
ملک بھر سے حج پروازیں 9 مئی سے شروع ہونگی،ترجمان وزارت مذہبی امور
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردارعلی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ سیاحت کا پہلا اجلاس
-
بہاولنگر ،وزیر اعلیٰ پنجاب کے یوتھ بائیکس پروگرام کا آغاز ہوگیا
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ رائل چیلنجرز بنگلورو اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
سرگودھایونیورسٹی میں 20ویں سالانہ سپورٹس گالا اور 45 ویں آل پاکستان فٹ بال چیمپئن شپ کی سرگرمیاں شروع ہوگئیں
-
ایف آئی اے کی مختلف کارروائیوں میں 2 انسانی سمگلرز گرفتار
-
رائیونڈ میں سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
-
فواد چودھری کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کی درخواست دو رکنی بنچ کو ارسال