پا کستان اور کینیڈا کے درمیان پارلیمانی تعلقات کو مضبوط کیا جائے،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

سینیٹ آف پاکستان فورم آف فیڈریشن کینیڈا کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے،سینیٹ اس فورم کے تجربات سے سیکھنا چاہتا ہے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا فورم آف فیڈریشن کینیڈا سے گفتگو

جمعرات مئی 20:48

پا کستان اور کینیڈا کے درمیان پارلیمانی تعلقات کو مضبوط کیا جائے،ڈپٹی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ پا کستان اور کینیڈا کے درمیان پارلیمانی تعلقات کو مضبوط کیا جائی. ان خیالات کا اظہار انہوں نے کینیڈا میں فورم آف فیڈریشن کے اراکین سے ملاقات کے دوران کیا. سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی سربراہی میں سینیٹ کا تین رکنی وفد کینیڈا پہنچ گیا. سینیٹ کے وفد نے فورم آف فیڈریشن اور سینیٹ آف پاکستان کے درمیان مستقبل میں پارلیمانی تعلقات کے فروغ اور روابط کو مضبوط کرنے کے امور پر تبادلہ خیال کیا.

سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پاکستان فورم آف فیڈریشن کا 2012 سے ممبر ہی. یہ فورم وفاق اور صوبوں کے درمیان تعلقات, مالی وسائل کی تقسیم اور قدرتی وسائل کے امور پر رکن ممالک کی معاونت کرتا ہی. سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ سینیٹ آف پاکستان فورم آف فیڈریشن کینیڈا کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہی. سینیٹ اس فورم کے تجربات سے سیکھنا چاہتا ہے تاکہ سینیٹ آف پاکستان کے اراکین کی صلاحیت کو بڑھایا جا سکی.

خاص طور پر اٹھارویں آئینی ترمیم کے بعد وفاق اور صوبوں کے درمیان کئی امور زیر التوا ہیں. سینیٹ آف پاکستان فورم آف فیڈریشن کے ساتھ اس سلسلے میں دو طرفہ معاونت بڑھانا چاہتا ہی. سینیٹ وفد نے سینیٹر سلمی عطا اللہ جان سے بھی ملاقات کی اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا. پارلیمانی وفد نے کینیڈا کی پارلیمنٹ کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے پارلیمنٹ کی کارروائی کا مشاہدہ کیا, اراکین پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کیں اور سینیٹ کے اسپیکر سے بھی تبادلہ خیال کیا. سینیٹ کے وفد نے پاکستان کینیڈا فرینڈ شپ گروپ اور کاروباری برادری سے بھی ملاقاتیں کیں. سینیٹ کا وفد سینیٹر سلیم مانڈوی والا, سینیٹر جاوید عباسی اور سینیٹر اورنگزیب پر مشتمل ہے

(جاری ہے)

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments