پارٹی چھوڑنےوالوں میں ایک بھی اصولی شخص نہیں ،وزیراعظم
نوازشریف کےانٹرویو کوبنیاد بنا کرپارٹی چھوڑنےکا کوئی جوازنہیں،ماضی گواہ ہےکہ پارٹی چھوڑنےوالوں کوکبھی فائدہ نہیں ہوا،پارٹی چھوڑنےوالوں کو4 سالوں میں کچھ نہیں ہوا توآخری 15روز میں کیا مشکل پیش آئی؟ سچائی کیلئے ٹرتھ کمیشن بننا چاہیے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی پریس کانفرنس
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 24 مئی 2018 19:13
(جاری ہے)
امید ہے کہ 4 روز میں خیبرپختونخواہ اسمبلی میں ایکٹ پاس کیا جائے گا۔
اسمبلیوں کے ایکٹ پاس کرنے سے فاٹا کا انضمام جلد ہوجائے گا۔انہوں نے کہاکہ فاٹا کے مکمل انضمام تک 10سالوں میں 101ارب خرچ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ فاٹا سے ایف سی آر کو ختم کردیں گے۔فاٹا کیلئے قومی اسمبلی 12نشستیں برقرار رکھی ہیں۔جبکہ مردم شماری کے مطابق فاٹا کی 6نشستیں بنتی ہیں۔فاٹا میں بلدیاتی انتخابات رواں سال ہوں گے۔انہو ں نے کہاکہ فاٹا میں فوج کو اتفاق رائے سے بھیجا گیا۔ فاٹا عوام نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں۔ فاٹا کے عوام کو پاکستانیوں جیسی سہولتیں فراہم کریں گے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چند لوگ پارٹی چھوڑ کرگئے ان کے بارے رائے نہیں دینا چاہتا۔پارٹی چھوڑنے والوں میں ایک بھی اصولی شخص نہیں ہے۔پارٹی چھوڑنے والے ماضی دیکھ لیں ۔ماضی گواہ ہے کہ پارٹیاں چھوڑنے والوں کوکبھی فائدہ نہیں ہوا۔پارٹی چھوڑ کرجانے والوں کوبدقسمتی سے عزت کماتے نہیں دیکھا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی چھوڑنے والوں کو4سالوں میں کوئی مسئلہ نہیں توآخری 15روز میں کیا مشکل پیش آئی؟ سچائی کیلئے ٹرتھ کمیشن بننا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم کیلئے حکومت اور اپوزیشن نے 3،3نام دیے۔خورشید شاہ نے تین نام دیے جن پراتفاق رائے نہیں ہوسکا۔ اب پیر تک چوتھے نام پراتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہاکہ عدم اتفاق کی صورت میں معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جائے گا۔کمیٹی کو دو،دو نام دونوں جانب سے دیے جائیں گے۔انہوں نے ایک سوال پرکہاکہ الیکشن کا بائیکاٹ کبھی نہیں کیا نہ ہی آئندہ کبھی بائیکاٹ کریں گے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمت کے لئے درخواست دینے کی تاریخ میں توسیع
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
وفاقی وزیررانا تنویرکی زیر صدارت وفاقی کمیٹی برائے زراعت کا اجلاس
حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے انہیں پیشہ وارانہ تربیت اور جدید ٹیکنالوجی کی مہارتیں فراہم ..
حکومت کاروبار کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے، اصلاحات سے کاروباری اعتماد میں بہتری آئے ..
قومی اسمبلی نے خواتین سیاسی رہنمائوں کیخلاف اراکین کی جانب سے نازیبا الفاظ اور لب و لہجے کے سدباب کی ..
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے انہیں پیشہ وارانہ تربیت اور جدید ٹیکنالوجی کی مہارتیں فراہم کرنے پر ..
نیکٹا اور یو این او ڈی سی کے تعاون سے ’’ضم شدہ اضلاع میں دہشت گردی کو سمجھنے ،چیلنجز اور قابل عمل آپشنز‘‘ ..
اراکین کے نام ای سی ایل سمیت دیگر فہرستوں میں ڈالے جانے کی تفصیلات فراہم نہ کر کے اپوزیشن غیر سنجیدگی ..
ایوان بالا میں پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (ترمیمی) آرڈیننس 2023 پیش کر دیا گیا
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
مریم نواز نے پولیس یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت وقار میں اضافہ کیا