وہ وجوہات جن کے باعث ملک میں بجلی کی بے تحاشہ پیداوار کے باوجود لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہیں ہو سکتا

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں اضافی بجلی لینے کی استعداد نہ ہونے کیوجہ سے صارفین کو لوڈ شیڈنگ کی مشکلات کا سامنا کمپنیاں ملک میں بجلی پیداواربڑھانے کے باوجود اضافی بجلی خریدنے میں دلچسپی نہیں لے رہیں‘ طلب و رسد پر مانیٹرنگ رپورٹ

جمعرات 24 مئی 2018 19:20

وہ وجوہات جن کے باعث ملک میں بجلی کی بے تحاشہ پیداوار کے باوجود لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہیں ہو سکتا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں اضافی بجلی لینے کی استعداد نہ ہونے کی وجہ سے صارفین کو لوڈشیڈنگ کی مشکلات کا سامنا ہے ۔نجی ٹی وی نے بجلی کی طلب ورسد پر تیار کی جانے والی مانیٹرنگ رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں ملک میں بجلی پیداواربڑھانے کے باوجود اضافی بجلی خریدنے میں دلچسپی نہیں لے رہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے ڈسکوز زیادہ لائن لاسز کے باعث اضافی بجلی نہیں خرید رہیں۔ ماہرین کے مطابق جب تک حکومت بجلی کے ترسیلی نظام کوبہترنہیں کرتی، اضافی بجلی پیداوارکوسسٹم میں شامل کرنے میں دشواریاں رہیں گی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 22مئی کو ملک میں بجلی کی پیداوار 17ہزار309 میگاواٹ ریکارڈ کی گئی۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کیلئے پاور ڈویژن کے مقررکردہ 16ہزار 820میگاواٹ کوٹے میں سے کمپنیوں نے 14ہزار 800میگاواٹ بجلی خریدی۔کمپنیوں نے اپنے کوٹے سے 2ہزار 500میگاواٹ کم بجلی خریدی جس کے باعث صارفین کو زیادہ لوڈشیڈنگ برداشت کرنا پڑرہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں