آج پاکستان کی بہت بڑی جیت کا دن ہے ، عمران خان
وقت ثابت کرے گا آج پارلیمنٹ نے ایک فیصلہ کیا جو آزادی کے بعد سے جاری اناملی توڑ دے گا ، اگر یہ فیصلہ ہم نے کرتے تو جو خلاء پیدا ہو چکا تھا خدشہ یہ تھا کہ باہر سے پھر سے لوگ خدشات پھیلا سکتے تھے، چیئرمین تحریک انصاف وار آف ٹیرر سے متاثر علاقوں کے حقوق کی جنگ تھی جو آج پارلیمنٹ نے سرکرلی ہے، یہ بل ایک بہت بڑا قدم ہے، جو احساس محرومی تھی وہ ختم ہو گئی،دھاندلی کیخلاف دھرنادینا پڑا، ہم ایمپائر صرف اللہ کو مانتے ہیں،،میرا ضمیر صاف ہے کہ ہم نے لوگوں کی بات کی ہے، قومی اسمبلی میں فاٹا کیلئے آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد اظہار خیال
جمعرات 24 مئی 2018 21:45
(جاری ہے)
مبارکباد پیش کرتا ہوں۔قبائلی علاقوں کے نقصانات کا ازالہ بھی ہوسکتا ہے۔ اب یہ پاکستان کا حصہ بھی بن جائیں گے اور آہستہ آہستہ ان پربھی قانون کا نفاذ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ جب دیر اور سوات پاکستان کا حصہ بنے تھے اور وہاں کیلئے قوانین بناکرجلدی نافذ کردیے تھے۔
تووہاں پرقتل وغارت گری کم ہوگیا۔، یہ علاقے جہاں اس سے قبل صرف 40قانون لاگو ہوتے تھے، اب تمام قوائین لاگو ہو جائیں گے، جب دیر سوات پاکستان کا حصہ بنے تھے تو جلدی کے عمل درآمد کے عمل سے انفراسٹرکچر کے نہ ہونے کے سبب جہاں سال میں10 قتل ہوتے تھے ابتدائی 3سالوں میں700قتل ہوئے، ہم نے پختونخواہ میں مصالحتی کمیٹیزبنائی ہیں، قبائلی علاقوں کے لوگ بھی اس انصاف کے متقاضی ہیں جہاں فوری انصاف اور بغیر پیسے کے ملے، بہترین سسٹم یہ ہوتا کہ جتنا جلدی ہو سکے وہاں لوکل گورنمنٹ قیام کیلئے انتخابات کرائے جائیں، قبائلی علاقے میں مہنگائیعروج پر تھی، سمگلنگ کے ذریعے پیسے بنائے جاتے تھے وہاں قبائلی علاقے کو صوبہ بنانے کی ڈیمانڈ ناقابل قبول ہے، میں اس موقع پر برملا کہنا چاہتا ہوں کہ گزشتہ دورانیہ میں جو بھی گرمی رہی اور حالات خراب ہوئے ہم اور ہماری جماعت جو بھی موقف اپنایا وہ اس مینڈیٹ کا حق تھا۔قبائلی علاقوں میں جب قانون نافذ کرنا ہے توہمیں بڑا سوچ سمجھ کریہ سب کرنا ہے۔ کیونکہ ان کے پاس ابھی کوئی سسٹم نہیں ہے۔دوسرا فاٹا والوں کا پرانا بلدیاتی سسٹم ہے یعنی جرگہ ہے وہاں پرجو اپے فیصلے کرتا ہے۔ ہمیں ان کوبھی بااختیار بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ان کا لوکل گورنمنٹ سسٹم فعال کیا اور الیکشن جلد کروائے جائیں۔انہوں نے کہاکہ انہوں نے کہا کہ فاٹا میں پرانا سسٹم نہیں چل رہا۔ پولیٹیکل سسٹم میں کرپشن کی انتہائ تھی۔ اسگلنگ تھی، کرپشن عام تھی۔ ہمیں شروع میں مشکلات پیش آئیں گی۔ کمیٹی بنائی جائے جوقوانین پرنظرثانی کرے۔انہوں نے کہاکہ صوبہ بنانے کا جو بھی آئیڈیا دے رہا اس کوسمجھنا چاہیے کہ یہ مطالبہ ٹھیک نہیں ہے۔۔عمران خان نے کہاکہ پارلیمنٹ میں کافی تلخی رہی ہے۔میں نے اور میری پارٹی نے جوبھی اسٹینڈ لیا ہمارا کام عوامی مفادات کا تحفظ تھا۔ پہلا الیکشن کے اوپر ہمارا مئوقف تھا۔ جب 22جماعتیں کہہ رہی تھیں کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے۔ جب ہم صرف چار حلقے کھولنے کا مطالبہ کررہے تھے تو اس میں کونسی غلط بات کی تھی جب ہم سپریم کورٹ گئے، پارلیمنٹ میں گئے ، ایک سال تک جب ہمیں جواب نہیں ملاتوہم دھرنا دیا۔انہوں نے کہاکہ ہم ایمپائر صرف اللہ کو مانتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ منی لانڈرنگ کا کیس جب آیا توکیا ہمارا حق نہیں تھا کہ ہم پوچھتے کہ پیسا کہاں گیا میرا ضمیر صاف ہے کہ ہم نے لوگوں کی بات کی ہے۔میں پوچھتا ہوں کہ جو لوگ منی لانڈرنگ کو دفاع کرتے تھے ان کا ضمیر ٹھیک تھا انہوں نے کہاکہ ایک ممبر نے مجھے یہاں کہا تھا کہ کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے لیکن آج وہ ممبر یہاں موجود نہیں ہے۔ہمارا حق تھا کہ جب ہم سمجھے صاف شفاف الیکشن ہوں ، یا منی لانڈرنگ ہو تو اس کیخلاف ہم کھڑے ہوں۔ یہاں بیٹھے لوگوں کا کوئی فائدہ نہیں کہ یہ صرف کرپٹ لوگوں کا دفاع کریں۔واضح رہے قومی اسمبلی میں فاٹا کیلئے 31آئینی ترمیم کی منظوری دے گئی ہے۔ اسمبلی میں فاٹا کے حق میں 229ارکان نے ووٹ دیا۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا
دو لاکھ میٹرک ٹن یوریا کھاد کی فوری درآمد کا معاملہ ای سی سی میں پیش کیا جائے،وفاقی وزیر صنعت وپیداوار
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے مؤثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ..
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ جمعے کو کھیلا جائے گا
پاکستان اور برطانیہ کا تعلیمی شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال
بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز فراہم کرنا خوش آئند ہے،فی وارڈ کم ازکم دس لاکھ روپے سالانہ فراہم کیے جائیں،ڈاکٹر ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا
ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ اور وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید ..
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی