نواز شریف نے پاکستان کی ترقی کیلئے جو اقدامات کیے اس کیلئے بہت بڑی قیمت چکائی ،اصلاحات فاٹا کے عوام کا بہت پرانا اور دیرینہ مطالبہ تھی جس کو (ن)لیگ نے شرمندہ تعبیر کر کے دکھایا، نواز شریف نی2013میں وزیر اعظم بنتے ہی اپنی ترجیحات میں دہشتگردی کو سرفہرست رکھا ،

کراچی دوبارہ روشنیوں کا شہر بن گیاامن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی،وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 24 مئی 2018 22:06

نواز شریف نے پاکستان کی ترقی کیلئے جو اقدامات کیے اس کیلئے بہت بڑی قیمت چکائی ،اصلاحات فاٹا کے عوام کا بہت پرانا اور دیرینہ مطالبہ تھی جس کو (ن)لیگ نے شرمندہ تعبیر کر کے دکھایا، نواز شریف نی2013میں وزیر اعظم بنتے ہی اپنی ترجیحات میں دہشتگردی کو سرفہرست رکھا ،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ نواز شریف نے پاکستان کی ترقی کیلئے جو اقدامات کیے اس کی انہوںنے بہت بڑی قیمت چکائی ہے،اصلاحات فاٹا کے عوام کا بہت پرانا اور دیرینہ مطالبہ تھی جس کو پاکستان مسلم لیگ(ن) نے شرمندہ تعبیر کر کے دکھایا، نواز شریف نی2013میں وزیر اعظم بنتے ہی اپنی ترجیحات میں دہشتگردی کو سرفہرست رکھا ،آج کراچی دوبارہ روشنیوں کا شہر بن گیا اور ملک کے اندر امن و امان کی صورتحال میں بہت بہتری آئی ہے۔

وہ جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کے انضمام پر تمام سیاسی جماعتیں مبارک باد کی مستحق ہیں۔ فاٹا اصلاحات فاٹا کے عوام کا بہت پرانا اور دیرینہ مطالبہ تھی جس کو پاکستان مسلم لیگ(ن) نے شرمندہ تعبیر کر کے دکھایا۔

(جاری ہے)

ایسے فاٹا کے اراکین قومی اور صوبائی اسبلی اور سینیٹ ارکان فاٹا کیلئے قانون سازی کر سکیں گے۔

بل پاس ہونے کے بعد فاٹا خیبر پختونخوا کا قانونی حصہ بن جائے گا جس سے اس علاقے کی ترقی ہوگی اور وہاں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔2013میں جب مسلم لیگ(ن) کی حکومت آئی تو ملک بہت سے مسائل میں گھرا ہوا تھا۔ نواز شریف نے وزیر اعظم بنتے ہی اپنی ترجیحات میں دہشتگردی کو سرفہرست رکھا اور کراچی میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کر کے کراچی آپریشن شروع کیا جس کے نتیجے میں کراچی اور پورے ملک کے اندر دہشتگردوں کے خلاف کاروائیاں کی گئیں۔

آج کراچی دوبارہ روشنیوں کا شہر بن گیا ہے اور ملک کے اندر امن و امان کی صورتحال میں بہت بہتری آئی ہے۔ نواز شریف نے پاکستان کی ترقی کیلئے جو اقدامات کیے ان کی انہوں نے بہت بڑی قیمت چکائی ہے اور اسی وجہ سے آج جھوٹے مقدموں میں ان کو الجھایا جا رہا ہی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں