عمران خان کی 2سال بعد پارلیمنٹ آمد، صحافی کے سوال پر دلچسپ جواب

خان صاحب کتنے عرصے بعد پارلیمنٹ آئے ہیں،صحافی ۔۔۔ یاد ہی نہیں کتنے عرصے بعد پارلیمنٹ آیا ہوں ،عمران خان

جمعرات 24 مئی 2018 22:16

عمران خان کی 2سال بعد پارلیمنٹ آمد، صحافی کے سوال پر دلچسپ جواب
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان تقریباً2سال بعد پارلیمنٹ آئے تو انہیں صحافیوں نے گھیر لیا۔ چیئرمین تحریک انصاف سے صحافی نے سوال کیا کہ خان صاحب کتنے عرصے بعد پارلیمنٹ آئے ہیں جس پر عمران خان نے جواب دیا، مجھے یاد ہی نہیں کتنے عرصے بعد پارلیمنٹ آیا ہوں۔صحافی نے ایک اور سوال کیا کہ آپ کو کتنے اجلاسوں میں آنا چاہیے تھا جس پر عمران خان نے کہا کہ اگر صحیح اسمبلی چلاتے تو میں ہر روز آتا۔

(جاری ہے)

صحافی نے سوال کیا'آپ نہیں ہیں تو صحیح اسمبلی کون چلائے گا جس پر عمران خانے کہا کہ وزیراعظم اسمبلی کو مضبوط کرتا ہے۔یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آخری مرتبہ مئی 2016 میں قومی اسمبلی میں آئے تھے اور تقریبا 2 سال بعد آج ایک مرتبہ پھر وہ اسمبلی آئے ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام سے متعلق آج پیش کیے جانے والے بل کی حمایت میں ووٹ دیں گے۔دوسری جانب عمران خان کے اسمبلی آنے پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بڑی دیر کی مہرباں آتے آتے، جو اسمبلی آتا ہے وہی سیاست دان کہلاتا ہے، عمران خان کو اسمبلی یاد آگئی اس لئے آگئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں