فاٹا کے عوام کو قومی دھارے میں شمولیت مبارک ہو،نوازشریف کے ایک اور وعدے کی تکمیل ہوگئی،مریم نواز

قبائلی علاقوں کے بہادراورغیور بھائیوں،بہنوں اور بزرگوں کو نوازشریف کا تحفہ اور قومی دھارے میں شمولیت بہت بہت مبارک ،سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی کا ٹویٹ

جمعرات مئی 22:16

فاٹا کے عوام کو قومی دھارے میں شمولیت مبارک ہو،نوازشریف کے ایک اور ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز نے فاٹا کے عوام کو قومی دھارے میں شمولیت کی دعوت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کے ایک اور وعدے کی تکمیل ہوگئی،قبائلی علاقوں کے بہادر اور غیور بھائیوں، بہنوں اور بزرگوں کو نواز شریف کا تحفہ بہت بہت مبارک ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے سوشل میڈیا پر فاٹا کے حق میں قانون سازی ہونے اور فاٹا اصلاحات کی منظوری کے بعد اپنے پیغام میں کہا کہ فاٹا کے عوام کو قومی دھارے میں شمولیت مبارک ہو۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کے ایک اور وعدے کی تکمیل ہوگئی ہے۔ انہوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہوئے کہا کہ قبائلی علاقوں کے بہادر اور غیور بھائیوں، بہنوں اور بزرگوں کو نواز شریف کا تحفہ بہت بہت مبارک ہو۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments