اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریںاس ایوان میں وہ لوگ بھی براجمان ہیں جو اس پر لعنت بھیجتے تھے ، عابد علی ..

اس ایوان میں وہ لوگ بھی براجمان ہیں جو اس پر لعنت بھیجتے تھے ، عابد علی شیر

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء)قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر عابد شیر علی نے خواجہ سعد رفیق کے خطاب کے بعد ایوان میں با آواز بلند کہا کہ اس ایوان میں دو لوگ آج اس لئے بھی براجمان ہیں جنہوں نے قبل ازیں اس ایوان او رپارلیمان پر لعنت بھیجی تھی۔

(خبر جاری ہے)

آج میں ان پر لعنت بھیجتا ہوں۔ اس موقع پر اپوزیشن بینچوں سے اونچی آوازیں اٹھنا شروع ہوئیں۔ تاہم عابد شیر علی خاموش نہ ہوئے اور کہا کہ میں عمران خان پر لعنت بھیجتا ہوں۔ تاہم سپیکر نے عابد شیر علی کو مائیک دیئے بغیر کارروائی آگے بڑھا دی۔۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں