پاکستان اور امریکہ کو دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ،ْرحمن ملک

سیاسی قائدین ملک کے تقدس کو تحفظ دلائیں، کوئی بھی بیان دینے سے پہلے سیاسی پارٹیز کو دیکھ لینا چاہئے کہ حقیقت کیا ہے ،ْ میڈیا سے گفتگو

جمعرات 24 مئی 2018 22:58

پاکستان اور امریکہ کو دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ،ْرحمن ملک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے سبیکا شیخ کی وفات کے واقعہ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان اور امریکہ کو دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔جمعرات کو یہاں پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کو دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

رحمان ملک نے کہا کہ ن سیاسی جماعتوں کو باہمی مشاورت سے نگران وزیراعظم کا فیصلہ جلد کر لینا چاہئے ۔ رحمان ملک نے کہا کہ اس پارلیمنٹ میں بیٹھنے والوں نے ہی اس کی عزت کرنی ہے کیونکہ باہر سے آ کرتو کسی نے اس کی عزت نہیں کرنی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کیلئے اس ملک پاکستان سے بڑھ کر کوئی چیز مقدم نہیں، اس لئے میں ایک سیاسی ورکر کے طور پر تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے اپیل کرتا ہوں کہ ملک کے تقدس کو تحفظ دلائیں، کوئی بھی بیان دینے سے پہلے سیاسی پارٹیز کو دیکھ لینا چاہئے کہ حقیقت کیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں