عام انتخابات سے قبل دھاندلی کی تیاری یا کچھ اور ۔۔۔۔
گورنر ہاؤسز کو مسلم لیگ ن اور ان کے اتحادی استعمال کرنے لگے
سمیرا فقیرحسین بدھ 20 جون 2018 11:17
(جاری ہے)
اس رپورٹ میں میں چاروں گورنر ہاؤسز کے حوالے سے لکھا گیا ہے کہ غیر سیاسی گورنر او ر غیر سیاسی گورنر ہاؤس باقاعدہ سیاسی بن چکے ہیں۔
گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کے حوالے سے رپورٹ میں لکھا گیا کہ وہ گورنر بننے سے قبل ن لیگ کی ٹکٹ پر سینیٹر تھے اور اب ان کا بیٹا ن لیگ کے ٹکٹ پر ملتان سے الیکشن لڑ رہا ہے ، یہی نہیں رفیق رجوانہ کے بیٹے کی الیکشن مہم میں سرکاری مشینری نہ صرف استعمال ہو رہی ہے بلکہ اس کی مہم میں بھی موجودہ گورنر کا بیٹا ہونے کی حیثیت سے سپورٹ بھی مل رہی ہے ۔ رپورٹ میں خیبرپختونخواہ گورنر ظفر اقبال جھگڑا کے حوالے سے لکھا گیا کہ وہ مسلم لیگ ن کے سابق سیکرٹری جنرل ہیں، کے پی کے گورنر ہاؤس بھی نہ صرف سیاسی سر گرمیوں کا مرکز بنا ہوا ہے بلکہ کے پی کے کی ٹکٹوں کے حوالے سے بھی اہم مشاورت میں ان کا کردار رہا ہے ۔ بلوچستان کے گورنر محمد خان اچکزئی نوازشریف کے قریبی اتحادی محمود اچکزئی کے سگے بھائی ہیں اور اس گورنر ہاؤس میں بھی سیاسی سرگرمیاں جاری ہیں اور گورنر خود بھی اس کا مکمل حصہ ہیں۔ سندھ کے گورنر محمد زبیر مسلم لیگ ن کے متحرک کارکن کے ساتھ ساتھ مریم کے میڈیا سیل کے اہم رکن رہے ہیں، ان کو سندھ کا گورنر ن لیگ کی سندھ میں گرفت مضبوط کرنے کے لیے بنایا گیا تھا اور اب بھی سندھ کے اندر وہ یہی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں یہ کہا گیا ہے کہ باقاعدہ ان گورنر ہاؤسز کے اندر سیاسی سیل کام کر رہے ہیں جہاں پر باقاعدہ بیورکریسی کے ساتھ رابطوں سے لے کر نگران حکومت کے انتخابا ت کے حوالے سے ہونے والے اہم فیصلوں کی رپورٹس بھی لی جاتی ہیں اور انہی گورنر ہاؤسز کے ذریعے کئی ایسی اہم دستاویزات بھی حاصل کی جا تی ہیں جو مختلف سیاسی جماعتوں کو ملنا نا ممکن ہوتی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایسے کئی اہم شواہد موجود ہیں کہ ان سیاسی گورنرز کی موجودگی میں منصفانہ انتخابات کی راہ میں کئی رکاوٹیں پیدا ہو سکتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق گورنر ہاؤسز سے کئی اہم رپورٹس باقاعدہ ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کو پہنچائی جاتی ہیں اور کئی بیوروکریٹس کو باقاعدہ گورنر ہاؤسز کے ذریعے پیغام دیئے جاتے ہیں کہ وہ ہماراساتھ دیں ہم آ ئندہ وقت میں ان کا خیال رکھیں گے ۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے ایک ریٹائرڈ جج، 6 حاضر سروس اور 5 ریٹائرڈ اعلیٰ بیوروکریٹ اور ایک سابق آئی جی، جو اس وقت سینیٹر ہے ، کو اہم ذمہ داری دے رکھی ہے کہ وہ ان گورنر ہاؤسز کے ذریعے نگران سیٹ اپ میں کئی اہم فیصلوں اور بیوروکریسی پر اثر و رسوخ استعمال کر کے کام کروائیں۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
رحمان بابا ایکسپریس کے میر پور ماتھیلو ریلوے سٹیشن پر عارضی سٹاپ میں مزید 3ماہ کی توسیع
تحریک انصاف کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے
اسلام آباد، ڈی آئی جی آپریشنز کا سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس، اے ایس آئی معطل
ملت ایکسپریس کے باندھی ریلوے سٹیشن پر سٹاپ میں 3ماہ کی توسیع
شہبازشریف نے نواز شریف کو دھوکا دے کر وزارت عظمٰی چھین لی، لطیف کھوسہ
عمران خان نے حامد رضا کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کردیا
190 ملین پاؤنڈز کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت 29 اپریل تک ملتوی
پاکستان اور ایران کا اقتصادی تعاون کو تیز کرنے، اقتصادی اور تکنیکی ماہرین، چیمبرز آف کامرس کے وفود ..
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کہتے ہیں ہم مخصوص نشستوں پر حلف نہیں لینے دیں گے، فیصل کریم کنڈی
اگر پارلیمان میں گالی گلوچ کی سیاست ہوگی تو یہ عوام کے ساتھ زیادتی ہوگی
کامسٹیک کا یوگنڈا میں نیورولوجی پر2 روزہ سرٹیفکیٹ کورس کا انعقاد
سپیکر قومی اسمبلی سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
گزشتہ 4سال نئی اسکیمز میں وفاق نے سندھ کو نظر انداز کیا، وزیر اعلی سندھ کا وزیراعظم سے شکوہ
-
تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ گئی، 6 افراد زخمی
-
ایران کے صدرڈاکٹرابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ
-
بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
-
ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوز پر شہباز اسپیڈ سے کام ہو گا: گورنرسندھ
-
وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا،وزیراعظم
-
وزیراعظم کی وزیراعلی سندھ کو صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
-
شہبازشریف نے نواز شریف کو دھوکا دے کر وزارت عظمٰی چھین لی، لطیف کھوسہ
-
عمران خان نے حامد رضا کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کردیا
-
190 ملین پاؤنڈز کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت 29 اپریل تک ملتوی