عمران خان نے این اے 53 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا‘

ایپلیٹ ٹریبونل میں اپیل دائر

بدھ 20 جون 2018 12:25

عمران خان نے این اے 53 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا‘
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد کے این اے 53 سے اپنے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کرتے ہوئے ایپلیٹ ٹریبونل میں اپیل دائر کردی۔

(جاری ہے)

بدھ کو عمران خان نے این اے 53 سے اپنے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا۔ عمران خان نے دائر کردہ اپیل میں موقف اختیار کیا ہے کہ ریٹرنگ افسر نے خلاف قانون کاغذات نامزدگی مسترد کیے۔ ایپیلٹ ٹربیونل ریٹرنگ افسر کی جانب سے فیصلے کو کالعدم قرار دے ۔ حلقہ این اے 53 میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی سے متعلق فیصلہ آئین سے متصادم ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں