بنی گالا میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کا دھرنا جاری ،ْ

عمران خان گھر میں محصور ہوگئے

جمعرات 21 جون 2018 14:19

بنی گالا میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کا دھرنا جاری ،ْ
بنی گالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) بنی گالہ میں پی ٹی آئی کے سیکڑوں کارکنوں کا ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم پرمسلسل چوتھے روز بھی دھرنا جاری رہا ،ْپارٹی چیئرمین عمران خان اپنے گھر میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپور ٹ کے مطابق بنی گالہ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے گھر کے باہر ملک بھر سے آئے سینکڑوں پارٹی کارکن انتخابی ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم پر مسلسل چوتھے روز بھی دھرنا دیئے رکھا ۔بنی گالہ میں احتجاج ختم کرانے کے لیے عمران خان اور پارٹی رہنماؤں کی بارہا یقین دہانیاں بھی رائیگاں چلی گئیں ،ْ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اپنے گھر میں محصور ہوکر رہ گئے جب کہ کارکنوں کا کہنا ہے کہ وہ ٹکٹ لے کر ہی جائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں