چوہدری نثار نے ن لیگ کے لیے ایک اور مشکل کھڑی کر دی

چوہدری نثار کا این اے 105سے ن لیگ کا ٹکٹ مانگنے والے آزاد امیدوار عاصم نذیر سے رابطہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 21 جون 2018 15:53

چوہدری نثار نے ن لیگ کے لیے ایک اور مشکل کھڑی کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 جون 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما چوہدری نثار علی خان نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کے بعد اب آزاد امیدواروں کے ہم خیال گروپ سے رابطے شروع کر دئیے ہیں۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چوہدری نثار الیکشن میں ن لیگ کو ٹف ٹائم دینے والے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آزاد امید وار عاصم نذیر نے ن لیگ سے راہیں جدا کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق آزاد امیدوار عاصم نذیر این اے 105 سے ن لیگ سے ٹکٹ مانگ رہے تھے تا ہم ٹکٹ نہ ملنے کی صورت میں انہوں نے ن لیگ سے راہیں جدا کر لی ہیں اور اس کے بعد ن لیگ کے ناراض رہنما چوہدری نثار سے رابطہ کیا ہے ۔ چوہدری نثار نے آزاد امیدواروں کے ہم خیال گروپ سے رابطے شروع کر دئیے ہیں۔یاد رہے چوہدری نثار مسلم لیگ ن کے ساتھ 35سالہ رفاقت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مشکل سے مشکل حالات میں جس طرح پارٹی کے ساتھ وفاداری قائم رکھی اسکی پاکستانی سیاست میں مثال کم ہی ملتی ہے۔انہوں نے پارٹی کے سیاسی نشیب و فراز میں پارٹی اور پارٹی قیات کا مکمل ساتھ دیا لیکن ہر حال میں ساتھ چلنے والے چوہدری نثار اب مسلم لیگ ن سے ناراض ہو گئے اور انہوں نے آزاد حیثیت سےالیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔ پانامہ کیسسز اور اس کے بعد کی صورتحال میں پارٹی قیادت کی جانب سے جو اقدامات اٹھائے گئے ،سابق وزیر داخلہ کسی صورت بھی ان سے متفق ہونے پر راضی نہیں۔

اس لیے بارہا ایسا موڑ بھی آیا کہ جس پر تبصرہ کرتے ہوئے سیاسی پنڈتوں کا کہنا تھا کہ شائد سابق وزیر داخلہ پارٹی کو خیرباد کہہ دیں گے۔تاہم چوہدری نثار نے ابھی تک ن لیگ چھوڑنے کا باضابطہ اعلان نہیں کیا اور نہ ہی ن لیگ نے انہیں پارٹی سے نکالنے کا اعلان کیا تا ہم دونوں کی طرف سے ایک دوسرے پر الزامات لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں