این اے 154 ملتان ، تحریک انصاف کا یوٹرن، سکندر بوسن کو دیا گیا ٹکٹ واپس لے لیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 24 جون 2018 22:00

این اے 154 ملتان ، تحریک انصاف کا یوٹرن، سکندر بوسن کو دیا گیا ٹکٹ واپس لے لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جون۔2018ء) تحریک انصاف نے ایک مرتبہ پھر یوٹرن لے لیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف نے عمران خان کی جانب سے ترمیم شدہ انتخابی اُمیدواروں کی لسٹ جاری ہونے کے چند گھنٹوں بعد یو ٹرن لیا ہے اور این اے 154 ملتان میں دیا گیا ٹکٹ واپس لے لیا ہے۔ اس سے پہلے پاکستان تحریک انصاف نے قومی و صوبائی نشستوں کیلئے انتخابی امیدواروں کا اعلان کردیا ہے،عمران خان کی منظور ی کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی گئی،قومی اسمبلی کے 272میں سے 229، پنجا ب کے 338، سندھ کے 79،بلوچستان کے 36،خیبرپختونخواہ کے 99میں سے 90 انتخابی حلقوں ،فاٹا کے 11اور اسلام آباد کی تین نشستوں پرامیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین عمران خان کی منظوری کے بعد ملک بھر کیلئے قومی اور صوبائی اسمبلی کے لیے انتخابی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی ٹی آئی کے مطابق تمام امیدوارو ں کو میرٹ پرٹکٹس جاری کیے گئے ہیں۔ ٹکٹس لینے کیلئے ساڑھے چار ہزار امیدواروں نے درخواستیں دی تھیں۔ ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق قومی اسمبلی کے272 میں سے 229 حلقوں کیلئےامیدوارنامزد کردیے گئے۔

پنجاب کے 238 حلقوں، سندھ کے 79 جبکہ بلوچستان کے36 حلقوں، جبکہ پختونخوا کے99 میں سے 90 حلقوں میں امیدوارکھڑے کیے گئے ہیں۔ اسلام آباد کی تینوں نشستوں اور فاٹا کے11 حلقوں میں امیدوارکھڑے کیے گئے ہیں۔ ان امیدواروں میں علی محمد خان این اے 22 مردان، عامر لیاقت حسین این اے 245 کراچی، ملتان کے حلقہ این اے 154سے سکندر بوسن، این اے 162 سےعائشہ نذیر جٹ کی جگہ خالد محمود چوہان، این اے 10شانگلہ سے نوازخان، جبکہ چوہدری نثارکے مقابلے میں غلام سرور این اے 59،این اے 63 سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہونگے۔

لودھراں سے علی ترین کی جگہ میاں محمد شفیق آرائیں کو ٹکٹ جاری کیا گیا۔ضلع کوہستان میں تحریک انصاف نے سدرہ خالد ،پی کے 42 ہری پور سے طاہر اقبال، پی پی224 سےزواروڑائچ ،پی پی225 سےطاہرملیزئی، پی پی 228 سےنذیربلوچ، اور این اے 160 سےاختر کانجو،این اے161 سےشفیق آرائیں ، کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔ 

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں