سپریم کورٹ نے مارگلہ پہاڑیوں کے تحفظ کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دیدی،

15 دن میں رپورٹ طلب کمیٹی میں سی ڈی اے ا ور میونسپل کارپوریشن کے نمائندے بھی شامل ہوں گے کمیشن تیز رفتاری سے کام کرے اور رپورٹ پیش کرے، چیف جسٹس

پیر 25 جون 2018 12:21

سپریم کورٹ نے مارگلہ پہاڑیوں کے تحفظ کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دیدی،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے مارگلہ کی پہاڑیوں کے تحفظ کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے 15 دن میں رپورٹ طلب کرلی، کمیٹی میں سی ڈی اے ا ور میونسپل کارپوریشن کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔ پیر کو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے مارگلہ کی پہاڑیوں پر آتشزدگی سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ 3 دن تک جنگلات میں آگ لگی رہی، سی ڈی اے کے پاس آگ بجھانے کے آلات نہیں تھی ۔

(جاری ہے)

سی ڈی اے حکام کا نے کہا کہ ہمارے پاس آگ بجھانے کے آلات نہیں ہیں، فنڈز مختص ہونے کے بعد آلات خرید لیں گے، جولائی کے تیسرے ہفتے میں آلات خریدنے کے لیے فنڈز مل جائیں گے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کیوں نہ مارگلہ ہلز کے تحفظ کے لیے کمیشن تشکیل دے دیں، جو تیز رفتاری سے کام کرتے ہوئے رپورٹ پیش کرے۔چیف جسٹس نے وفاقی محتسب کی سربراہی میں مارگلہ ہلز کے تحفظ کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے حکم دیا کہ 15 روز میں اپنی تجاویز عدالت کو پیش کرے۔ کمیٹی میں سی ڈی اے، میونسپل کارپوریشن کے نمائندے، کمیٹی میں سی ڈی اے ا ور میونسپل کارپوریشن کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں