اسلام آباد ، قبائلی علاقہ جات میں عام انتخابات 2018ء کے انعقاد کے حوالے سے متحدہ قبائل پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ

پیر 25 جون 2018 14:13

اسلام آباد ، قبائلی علاقہ جات میں عام انتخابات 2018ء کے انعقاد کے حوالے سے متحدہ قبائل پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) قبائلی علاقہ جات میں عام انتخابات 2018ء کے انعقاد کے حوالے سے متحدہ قبائل پارٹی نادرا چوک میں احتجاج جاری ہے، پولیس نے مظاہرین کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے باہر احتجاج کے لئے جانے سے روک دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قبائلی علاقہ جات میں عام انتخابات 2018ء کے انعقاد کے حوالے سے متحدہ قبائل پارٹی کے کارکنوں نے اسلام آباد میں نادرا چوک کے مقام پر احتجاج کیا۔

مظاہرین احتجاج کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے باہر احتجاج کے لئے جا رہے تھے تاہم پولیس نے نادرا چوک میں مظاہرین کو روکاوٹیں لگا کر راستے کو سیل کردیا۔ پارٹی الیکشن کمیشن سے مطالبہ کررہی ہے کہ عام انتخابات 2018ء کے ساتھ ساتھ قبائلی علاقہ جات میں بھی الیکشن کا انعقاد کیاجائے۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور انہوں نے انتخابات کرانے کے حق میں نعرہ بازی بھی کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں