عازمین حج کے فنگر پرنٹ بائیو میٹرک کا عمل کامیابی سے جاری ،

ملک بھر میں 26 سنٹر کام کر رہے ہیں ،عازمین حج شناختی کارڈ یا بینک رسید کی کاپی ہمراہ رکھیں،ترجما ن وزارت مذہبی امور

پیر 25 جون 2018 16:10

عازمین حج کے فنگر پرنٹ بائیو میٹرک کا عمل کامیابی سے جاری ،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ عازمین حج کے فنگر پرنٹ بائیو میٹرک کا عمل کامیابی سے جاری ہے ملک بھر میں 26 سنٹر کام کر رہے ہیں تفصیلات کے مطابق ترجمان مذہبی امور نے کہا ہے کہ ملک بھر میں اعتماد کے 26 سینٹرز میں بائیو میٹرک کی جا رہی ہے عازمین حج کو مرحلہ وار شیڈول کے تحت بلا لیاجا رہاہے جبکہ دوسرے شہروں میں موجود عازمین قریبی اعتماد سنٹر جا سکتے ہیںترجمان نے کہا ہے کہ عازمین حج صرف شیڈول کے مطابق اعتماد سینٹر آئیں،اس سلسلے میں بائیو میٹرک کیلئے پاسپورٹ کاپی کی شرط ختم کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

عازمین حج کی پاسپورٹ کی کاپی اعتماد سنٹر پر بھی دستیاب ہو گی،ترجما ن کے مطابق عازمین حج شناختی کارڈ یا بینک رسید کی کاپی ہمراہ رکھیں

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں