وزیر اعظم ہائوس میں جسٹس ناصر الملک کی زیر صدارت اجلاس ،ْ

چاروں نگران وزرائے اعلیٰ کی شرکت ،ْ الیکشن انتظامات کا جائزہ لیا گیا عام انتخابات 2018 اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے ،ْ جو مینڈیٹ دیا گیا ہے ،ْاسے مقررہ وقت پر پورا کریں گے ،ْ نگران وزیر اعظم

پیر 25 جون 2018 16:39

وزیر اعظم ہائوس میں جسٹس ناصر الملک کی زیر صدارت اجلاس ،ْ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) نگران وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک نے واضح کیا ہے کہ عام انتخابات 2018 اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے اور جو مینڈیٹ انہیں دیا گیا ہے، وہ اسے مقررہ وقت پر پورا کریں گے۔ پیر کو وزیراعظم ہاؤس میں نگران وزیراعظم ناصر الملک کی زیرصدارت الیکشن انتظامات سے متعلق اجلاس میں چاروں نگران وزرائے اعلیٰ، چیف سیکریٹریز اور انسپکٹر جنرلز (آئی جیز) آف پولیس نے شرکت کی۔

چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا نے اجلاس کے شرکاء کو انتخابی انتظامات سے متعلق بریفنگ دی جبکہ چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز نے انتظامی معاملات کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ چاروں آئی جیز نے بھی الیکشن کے حوالے سے سیکیورٹی پلان پر بریفنگ دی اور ملک بھر کے حساس پولنگ اسٹیشنز سے متعلق بھی اجلاس کے شرکاء کو آگاہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن حکام نے شرکاء کو پولنگ اسٹیشنز اور بیلٹ پیپرز کی چھپائی پر بھی بریفنگ دی اور بتایا کہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے دوران سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے جارہے ہیں۔

اس موقع پر نگران وزیراعظم ناصر الملک نے کہا کہ عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔ناصر الملک کا کہنا تھا کہ جو مینڈیٹ دیا ہے، اس کو مقررہ وقت پر پورا کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں