میاں صاحب واپس اپنے ملک ضرور آئیں گے ،ْ کیپٹن صفدر

اسحاق ڈار کے جانے سے ڈالر140 کراس کر رہا ہے ،ْ میڈیا سے بات چیت

پیر 25 جون 2018 16:39

میاں صاحب واپس اپنے ملک ضرور آئیں گے ،ْ کیپٹن صفدر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے مرکزی رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا ہے کہ میاں صاحب واپس اپنے ملک ضرور آئیں گے ۔احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافی کے سوال ’’اسحاق ڈار کب وطن واپس گے‘‘ کے جواب میں کیپٹن صفدر نے کہا کہ سابق وزیر خزانہ کے وکیل کو پتہ ہے وہ کب آئیں گے ،انہوںنے کہاکہ اسحاق ڈار کے جانے سے ڈالر140 کراس کر رہا ہے ،انہوں نے ڈالر کو 100 پر باندھ رکھا تھا،ایسے محب وطن بھگاتے رہیں گے توڈفر رہ جائیں گے ۔

(جاری ہے)

صحافی کے ایک اورسوال ’’نواز شریف اور مریم نواز کی واپسی کا کیا پلان ہے‘‘ کے جواب میں کیپٹن صفدر نے کہا کہ ایک ماں زندگی موت کی جنگ لڑرہی ہے،آپ انکو واپس بلاکرکیاچاہتے ہیں ،انہوں نے یہاں مشکل وقت گزار،میں حاضر ہوں، وہ آئیں گے ضرور آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ کلثوم نوازمیری بھی ماں ہیں،میرابھی تیمارداری کیلئے جانے کودل کرتاہے، عدالت اجازت دیگی تو ضرور جائوں گا، ایسے حالات اللہ کسی کی زندگی میں نہ لائے،پوری قوم سے اپیل ہے کلثوم نواز کیلئے دعاکریں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں