نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی ترک صدر رجب طیب اردوان کو پارلیمانی اور صدارتی انتخابات میں تاریخی کامیابی پر مبارکباد

پاکستان اور ترکی کے درمیان تاریخی بھائی چارے کے رشتے مستقبل میں مضبوط تر ہوں گے،جسٹس (ر) ناصر الملک

پیر 25 جون 2018 18:01

نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی ترک صدر رجب طیب اردوان کو پارلیمانی اور صدارتی انتخابات میں تاریخی کامیابی پر مبارکباد
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو پارلیمانی اور صدارتی انتخابات میں تاریخی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے اس امر پر زور دیا ہے کہ یہ انتخابی کامیابی صدر اردوان کی قیادت اور ویژن پر بھرپور اعتماد اور اے کے پارٹی کے تحت ترکی کی شاندار ترقی کی مظہر ہے۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کی طرف سے پیر کو جاری بیان کے مطابق وزیراعظم ناصر الملک نے صدر رجب طیب اردوان کے نام تہنیتی پیغام میں صدارتی انتخابات اور پارلیمانی الیکشن میں ان کی جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی (اے کے پی) کی کامیابی پر انہیں مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے ترک جمہوری اداروں اور اقدار کے استحکام کو سراہتے ہوئے ترکی کی حکومت اور عوام کو پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کے پرامن انعقاد پر مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو ترکی کی ترقی پر بہت فخر ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تاریخی بھائی چارے کے رشتے مستقبل میں مضبوط تر ہوں گے۔ انہوں نے حکومت پاکستان کی طرف سے تمام شعبہ جات میں موجودہ سٹرٹیجک دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے کیلئے ترکی کی برادر حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں