زمبابوے کی فضائیہ کے کمانڈر کا ائیر ہیڈ کوارٹرزکا دورہ ،چیف مارشل مجاہد انور خان نے معزز مہمان کا استقبال کیا

کمانڈر زمبابوے فضائیہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فضائیہ کے کلیدی کردار کو سراہا، ترجمان فضائیہ

پیر 25 جون 2018 18:29

زمبابوے کی فضائیہ کے کمانڈر کا ائیر ہیڈ کوارٹرزکا دورہ ،چیف مارشل مجاہد انور خان نے معزز مہمان کا استقبال کیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) زمبابوے فضائیہ کے کمانڈر ائیر مارشل ایلسن مویو نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا،ایئر ہیڈ کوارٹرزآمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ ترجمان فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی ۔

معزز مہمان نے پاک فضائیہ کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے یاد گارِ شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

(جاری ہے)

پاک فضائیہ کے پرنسپل اسٹاف آفیسر ز کا معزز مہمان سے تعارف کرایا گیا ۔بعد ازاں کمانڈر زمبابوے فضائیہ نے پاک فضائیہ کے سربراہ سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔کمانڈر زمبابوے فضائیہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فضائیہ کے کلیدی کردار کو سراہا ۔انہوں نے پاک فضائیہ کے افراد کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی۔پاک فضائیہ کے سربراہ نے دونوں ممالک کے ما بین بہترین باہمی تعلقات کو مزید تقویت دینے کے لئے زمبابوے کی فضائیہ کو فوجی تربیت میں بھر پور مدد اور تعاون کی پیشکش کی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں