سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نیا میڈیکل سرٹیفکیٹ سپریم کور ٹ میں جمع کرا دیا

پیر 25 جون 2018 18:52

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نیا میڈیکل سرٹیفکیٹ سپریم کور ٹ میں جمع کرا دیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2018ء) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نیا میڈیکل سرٹیفکیٹ سپریم کور ٹ میں جمع کروا دیا لیکن میڈیکل رپورٹ میں اسحاق ڈار کو سفر کرنے سے روکنے کا ذکر موجود نہیں ہے، پیر کے روز اسحاق ڈار کے وکلائ کی جانب سے جمع کرائے گئے سرٹیفکیٹ میں کہا گیا ہے کہ فزیو تھراپی سے اسحاق ڈار کی طبیعت میں 10 سے 15 فیصد بہتری آئی ہے لیکن اسحاق ڈار کی گردن کی حرکت محدود ہے، انکو بائیں بازو میں بھی تکلیف محسوس ہوتی ہے انکی آٹھ ہفتے فزیو تھراپی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈا ر کی جانب سے جمع کروائے گئے سرٹیفکیٹ میں کہا گیا ہے کہ فزیو تھراپی کے بعد ایم آر آئی سکین کیا جائیگا۔ایم آر آئی کے بعد فیصلہ ہوگا سرجری کی ضرورت ہے یا نہیں۔سرٹیفکیٹ نیوروسرجن رچرڈ گلان کاتیارکردہ ہے جس پر 8 جو ن کی تاریخ درج ہے۔اسحاق ڈار سینیٹ اہلیت کیس کی سماعت کل ہوگی، اسحاق ڈار کی اہلیت کو پیپلز پارٹی کے رہنما نوازش علی پیر زادہ نے چیلنج کر رکھا ہے، عدالت عظمیٰ نے عدم پیشی پر اسحاق ڈار کی سینٹ کی رکنیت بھی معطل کررکھی ہی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں