پی ٹی آئی کے رہنما اور این ای86 سے فخر عمر لالیکا نے کاپیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان

تاریخ اور عوام کے فیصلے کبھی غلط نہیں ہوتے،آصف زرداری

پیر 25 جون 2018 21:06

پی ٹی آئی کے رہنما اور این ای86 سے فخر عمر لالیکا نے کاپیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ تاریخ اور عوام کے فیصلے کبھی غلط نہیں ہوتے۔ تاریخ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کو ہیرو قرار دیا جبکہ عوام کو جب بھی آزادانہ اظہار رائے کا اختیار ملا تو عوام نے پاکستان پیپلزپارٹی کے حق میں فیصلہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی عوام کی طاقت سے انتخابات لڑے گی۔ تیر پر ٹھپہ لگنے والا ہر ووٹ بلاول بھٹوزرداری کا ہوگا۔ پیر کے روز بلاول ہائوس لاہور میں پی ٹی آئی کے رہنما اور حلقہ NA-86 سے فخر عمر لالیکا نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کرکے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پیپلزپارٹی کے وسطی پنجاب کے جنرل سیکریٹری چوہدری منظور، عامر فدا پراچہ اور فیصل گوندل بھی موجود تھے۔

فخر عمر لالیکا نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی واحد سیاسی پارٹی ہے جو عوام سے مخلص ہے اور جس کی قیادت نے عوام کی خاطر اپنی جانیں قربان کی ہیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے فخر عمر لالیکا کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اس لئے قافلے میں شامل ہونے والوں کا خلوص دل سے خیرمقدم کرتی ہے۔ آصف علی زرداری نے فخر عمر لالیکا کو ہدایت کی کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کو کامیابی کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں