چوہدری نثار کے مقابلہ میں انتخاب لڑنے والے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار قمر الاسلام گرفتار

نیب نے صاف پانی کمپنی کیلئے مختص کروڑوں روپے کے فنڈز میں غبن کے الزام میں دیگر ساتھیوں سمیت گرفتار کیا ، کروڑوں روپے کے غبن کی آڈٹ حکام نے بھی تصدیق کردی

پیر 25 جون 2018 22:32

چوہدری نثار کے مقابلہ میں انتخاب لڑنے والے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار قمر الاسلام گرفتار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2018ء) نیب نے چوہدری نثار کے مقابلہ میں مسلم لیگ (ن) کی طرف سے انتخاب لڑنے والے امیدوار قمر الاسلام کو کروڑوں روپے کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے ۔ قمر الاسلام پر الزام ہے کہ اس نے پنجاب میں صاف پانی کمپنی کے لئے مختص کروڑوں روپے کے فنڈز غبن کیا ہے منصوبہ کیلئے مختص فنڈز میں کروڑوں روپے کے غبن کی تصدیق آڈٹ حکام نے بھی کردی ہے اس سکینڈل میں دیگر ملزمان اکرم نوید خالد شیر دل وغیرہ بھی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیب نے صاف پانی کمپنی سکینڈل میں این اے 59 سے چوہدری نثار علی خان کے مدمقابل مسلم لیگ (ن) کے امیدوار قمر الاسلام سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ترجمان نے نیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ ملزمان کو صاف پانی کمپنی سکینڈل میں گرفتار کیا گیا ہے دونوں ملزمان پر صاف پانی کمپنی سکینڈل میں خورد برد کا الزام ہے مسلم لیگ (ن) کے رہنما قمر الاسلام راجہ این اے 59 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہیں اور مسلم لیگ (ن) کے ناراض مرکزی رہنما و سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا مقابلہ کرررہے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق قمر الاسلام نے صاف پانی کمپنی میں کروڑوں روپے کے فنڈز میں غبن کیا ہے اس کی تصدیق آڈٹ حکام نے بھی کردی ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں