عمران خان کو میں نے اکثر برہنہ لڑکوں کی تصاویر دیکھتے رنگے ہاتھوں پکڑا

عمران خان نوجوان اور خوبرو لڑکوں میں بے حد دلچسپی رکھتے تھے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 12 جولائی 2018 18:06

عمران خان کو میں نے اکثر برہنہ لڑکوں کی تصاویر دیکھتے رنگے ہاتھوں پکڑا
لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 جولائی 2018ء) : پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان کی کتاب ایک مرتبہ پھر سے خبروں کی زینت بن گئی ہے۔ ریحام خان کی کتاب میں کیےگئے کئی دعوے ایک مرتبہ پھر سے خبروں میں اپنی جگہ بنا رہے ہیں۔ ریحام خان نے اپنی کتاب میں پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان پر لڑکوں میں دلچسپی رکھنے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔

اپنی کتاب میں ریحام خان نے لکھا کہ عمران خان اکثر برہنہ لڑکوں کی تصاویر دیکھا کرتے تھے، عمران خان کو لڑکوں میں بے حد دلچسپی تھی اور میں نے انہیں اکثر برہنہ لڑکوں کی تصاویر دیکھتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا بھی۔ اپنی اس کتاب میں ریحام خان نے یہ بھی لکھا کہ ایک خاتون صحافی نے مجھے بتایا کہ فلمسٹار ریشم سے خبر ملی ہے ، انہوں نے اپنے ریمل نامی ایک خواجہ سرا دوست کو عمران خان کے پاس بھیجا ہے جس پر وہ بے حد خوش ہے۔

(جاری ہے)

ریحام خان نے اپنی کتاب میں دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے عمران خان کی جیب سے کوکین کے پیکٹس برآمد کیے تھے، یہی نہیں بلکہ ریحام خان نے عمران خان کی جیب سے برآمد ہونے والی کوکین کی تصاویر بھی اپنی کتاب میں شائع کروادیں۔
قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق ریحام خان کی کتاب منظر عام پر آ گئی ہے۔ریحام خان کی کتاب سے متعلق حیران کُن بات سامنے آئی ہے کہ اس کتاب کو کسی نے شائع نہیں بلکہ یہ ایمازون کے ٹیبلٹ کنڈل پر جاری کی گئی ۔

کتاب میں ریحام خان نے اپنی زندگی ، پہلی شادی اور اس کی ناکامی اور پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے ساتھ بطور بیوی گزارے گئے و قت کا تفصیلی تذکرہ کیا۔ ریحام خان نے عمران خان کے قریبی ساتھیوں مراد سعید ، حمزہ علی عباسی اور دیگر کے بارے میں بھی اپنی کتاب میں کئی انکشافات کیے جن میں سے کچھ حمزہ علی عباسی پہلے ہی بتا چکے ہیں۔

قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایمازون کے ٹیبلٹ کنڈل پرریحام خان نے کتاب کی قیمت 9 اعشاریہ 99 ڈالرز رکھی ہے ، اس کتاب کو شائع نہیں کیا گیا بلکہ اسے ایمازون پر صرف آن لائن ہی پڑھا جاسکتا ہے۔ ریحام خان کی 365 صفحات پر مشتمل ایک کتاب واٹس ایپ گروپس میں بھی گردش کر رہی ہے، جس سے متعلق ریحام خان کا کہنا ہے میری کتاب کے 365نہیں بلکہ 563 صفحات ہیں۔

جو کہ ایمازون پر دستیاب ہے۔ معروف صحافی کامران خان نے ریحام خان کی کتاب کے بارے میں ایک ٹویٹ کیاجس میں انہوں نے کہا کہ ریحام خان کی کتاب کے 365 صفحات ہیں۔اور یہ اب منظر عام پر آ گئی ہے ۔ریحام خان کی کتاب ایسے گردش کر رہی ہے جیسے پاکستانی سیاست پر کوئی کتاب موجود نہیں ہے۔اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ کتاب کو منظر عام پر لانے کی ٹائمنگز بہت مشکوک ہیں۔

یہ کتاب عمران خان کے خلاف ایک ہتھیار کے طور پر استعمال ہو گی۔کتاب میں شامل باتیں یقینی طور پر چونکا دینے والی ہیں۔تحریک انصاف کو جتنا جلدی ہو سکے اس کتاب کے حوالے سے مقدمہ دائر کرنا چاہئیے۔
کامران خان کی اس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ سر مجھے نہیں معلوم آپ وہ کتاب کیوں نہیں پڑھ رہے جو میں نے شائع کی ہے۔اس کتاب کے 365 نہیں بلکہ 563 صفحات ہیں۔آپ واضح طور پر ایک کتاب کا ترمیم شدہ ورژن پڑھ رہے ہیں۔براہ کرم آپ اپنی بھاری تنخواہ میں سے پیسے ادا کر کے میری اصل کتاب خریدیں۔
جس کے بعد وٹس ایپ پر ریحام خان کی گردش کرنے والی کتاب سے متعلق کئی ابہام پیدا ہو گئے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں