نوازشریف اور مریم نواز کی گرفتاری کیلئے قانون کے مطابق عملدر آمد یقینی بنایا جائیگا ،ْ چیئر مین نیب

دونوں رہنمائوں کی گرفتاری پر کسی قسم کی رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائیگی ،ْ بیان سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز (آج)شام چھ بجے لاہور ائیر پورٹ پر اتریں گے

جمعرات 12 جولائی 2018 19:31

نوازشریف اور مریم نواز کی گرفتاری کیلئے قانون کے مطابق عملدر آمد یقینی بنایا جائیگا ،ْ چیئر مین نیب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2018ء) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہاہے کہ معزز احتساب عدالت کے ایوان فیلڈ ریفرنس میں دیئے گئے فیصلے اور معزز احتساب عدالت کی طرف سے نوازشریف اور مریم نواز کی گرفتاری کیلئے جاری کئے گئے وارنٹ گرفتاری پر قانون کے مطابق عملدر آمد یقینی بنایا جائیگا ۔

ایک بیان میں انہوںنے واضح کیا کہ نوازشریف اور مریم نواز کی گرفتاری پر قانون کی خلاف ورزی اور کسی قسم کی رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔یاد رہے کہ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کو مجموعی طورپر گیارہ سال اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو 8سال اور ان کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو ایک سال قید با مشقت کی سزا سنائی تھی ۔

(جاری ہے)

سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم کلثوم نواز کی تیماری داری کیلئے لندن میں موجود ہیں اور دونوں رہنمائوں نے (آج)جمعہ کو شام چھ بجے لاہو ر ائیر پورٹ پر پہنچنے کا اعلان کیا ہے دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف کی جانب سے سابق وزیر اعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی کا فقید المثال استقبال کر نے کااعلان کر رکھا ہے ۔ ادھر پنجاب حکومت کی جانب سے شدید احتجاج کے پیش نظر رات گئے مسلم لیگ (ن)کے خلاف کریک ڈائون شروع کیا گیا جس کے نتیجے میں درجنوں کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا ۔ کارکنوں کی گرفتاریوں پر مسلم لیگ (ن)نے شدید احتجاج کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں