نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کا وزیر اعلیٰ بلوچستان علائو الدین مری سے ٹیلی فون پر رابطہ، مستونگ دھماکے سے متعلق تفصیلات طلب

جمعہ 13 جولائی 2018 23:17

نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کا وزیر اعلیٰ بلوچستان علائو الدین مری سے ٹیلی فون پر رابطہ، مستونگ دھماکے سے متعلق تفصیلات طلب
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2018ء) نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے وزیر اعلیٰ بلوچستان علائو الدین مری سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور مستونگ دھماکے سے متعلق تفصیلات طلب کیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے دھماکے کی شدید مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم پیر کو کوئٹہ بھی جائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں