نیب کا خصوصی طیارہ نواز شریف اور مریم نواز کو لے کر اسلام آباد پہنچ گیا

احتساب عدالت نے نواز شریف اور مریم کے اسلام آباد پہنچنے سے پہلے قانونی تقاضے پورے کر لئیے ،نوازشریف اور مریم نواز کو جیل بھیجنے کے احکامات جاری کردیےگئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 13 جولائی 2018 22:43

نیب کا خصوصی طیارہ نواز شریف اور مریم نواز کو لے کر اسلام آباد پہنچ گیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-13جولائی 2018ء) نیب کا خصوصی طیارہ نواز شریف اور مریم نواز کو لے کر اسلام آباد پہنچ گیا احتساب عدالت نے نواز شریف اور مریم کے اسلام آباد پہنچنے سے پہلے قانونی تقاضے پورے کر لئیے ،نوازشریف اور مریم نواز کو جیل بھیجنے کے احکامات جاری کردیےگئے ۔تفصیلات کے مطابق واز شریف اور مریم نواز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

9 بجے نواز شریف اور مریم نواز کا طیارہ لاہور ائیرپورٹ پر لینڈ کیا۔جس کے بعد نیب کی ٹیم طیارے کے پاس پہنچی اور سابق وزیر اعظم نواز شریف اور انکی صاحبزادی کو گرفتار کرنے کے لیے کاروائی کا آغاز کردیا گیا۔امیگریشن ٹیم نے نوازشریف اور مریم نواز کے پاسپورٹ بھی قبضے میں لے لئیے۔اس موقع پر انہوں نے نیب ٹیم سے تعاون نہ کرتے ہوئے نیب کی گاڑی میں بیٹھنے سے انکارکردیا۔

(جاری ہے)

تاہم نواز شریف اب مکمل طور پر نیب ٹیم کی حراست میں ہیں اور انہیں نیب کے خصوصی طیارے پر اسلام آباد منتقل کیا جارہا ہے۔ جہاں سے انہیں میں بلٹ پروف کاروں میں اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا۔ جہاں نیب کی ٹیم پہلے سے موجود ہے۔کچھ دیر پہلے کی خبرکے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کو آج ہی احتساب عدالت میں پیش کئیے جانے کا امکان تھا، جہاں ان کا جوڈیشل ریمانڈ لئیے جانے کا امکان تھا۔

اس سلسلے میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر بھی عدالت پہنچ چکے تھے جبکہ نیب کی ٹیم پہلے سے وہاں موجود تھی۔اس موقع پرمیڈیاکےنمایندوں کوفیڈرل جوڈیشل کمپلیکس میں رابطے سےروک دیاگیا۔جج صاحب کی ہدایت ہے میڈیاکواحاطہ عدالت میں داخلےکی اجازت نہ دی جائے۔تاہم تازہ ترین خبر کے مطابق احتساب عدالت نے نواز شریف اور مریم کے اسلام آباد پہنچنے سے پہلے قانونی تقاضے پورے کر لئیے گئے۔

نوازشریف اورمریم نوازکی قیدکےوارنٹ جاری ،نوازشریف اور مریم نواز کو جیل بھیجنے کے احکامات جاری کردیےگئے۔
۔ایک مجسٹریٹ کو یہ ذمہ داری تفویض کردی ہے کہ وہ اڈیالہ جیل پہنچ کر عدالتی احکامات پر عمل کروائے۔دوسری جانب نوازشریف کولانےوالاخصوصی طیارہ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اترگیا جہاں سے نواز شریف کو بذریعہ ہیلی کاپٹر اڈیالہ جیل منتقل کیاجائے گا۔مریم نواز اور نواز شریف آج رات اڈیالہ جیل میں گزاریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں