وعدہ کرتا ہوں کہ ملک سی8ہزار ارب روپے اکٹھا کرکے دکھاٖؤں گا، سرکاری اسپتالوں کا معیار بہتر بنائیں گے

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا بارہ کہو میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب

جمعہ 13 جولائی 2018 23:28

وعدہ کرتا ہوں کہ ملک سی8ہزار ارب روپے اکٹھا کرکے دکھاٖؤں گا، سرکاری اسپتالوں کا معیار بہتر بنائیں گے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2018ء) وعدہ کرتا ہوں کہ ملک سی8ہزار ارب روپے اکٹھا کرکے دکھاٖؤں گا، سرکاری اسپتالوں کا معیار بہتر بنائیں گے۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بارہ کہو میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پبلک پارکس پرقبضہ ہورہا ہے، قبضہ گروپس سے ان پارکوں کو بچانا ہوگا، بڑی بڑی عمارتیں بن رہی ہیں، سیوریج کا انتظام کیسے چلائیں گے‘ ملک میں پانی کا بڑامسئلہ آنے والا ہے، چیف جسٹس سے کہا ہے کہ قانون بنائیں تاکہ آنے والی نسلوں کی زندگیاں بہتر ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نون لیگ اور پیپلزپارٹی عوام کیلئے کچھ نہیں کرسکتیں، ڈالر60روپے سی125روپے کا ہوگیا۔پاکستان کی آدھی آمدنی کرپشن کی نذر ہوجاتی ہے، نون لیگ یا پیپلز پارٹی ملک سے کرپشن ختم نہیں کرسکتیں، آصف زرداری کا توآپ سب کو معلوم ہی ہے۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی،نون لیگ باربار باریاں لیتے رہے ہیں، انہوں نے ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیل دیا۔

حکومت میں آنے کے بعد تعلیمی اقدامات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سرکاری اسکولوں سے پڑھ کر بچے اوپر نہیں آسکتے، نوجوانوں کے لئے ٹیکنیکل کالجز بنائیں گے، نمل یونیورسٹی میں 90فیصد بچے اسکالر شپ پر پڑھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں صرف غریب لوگ جاتے ہیں، سرکاری ہسپتالوں کا معیار بہتر بناکر دکھائیں گے۔عمران خان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ میں وعدہ کرتا ہوں کہ ملک سی8ہزارارب روپے اکٹھا کرکے دکھاؤں گا، مجھے سب سے زیادہ ڈونیشن پاکستانی عوام دیتے ہیں، جو پیسہ میں اکٹھا کروں گا وہ پاکستان کے بچوں پر لگاٖؤں گا، پاکستان کو اپنے پیروں پر کھڑا کرکے دکھاؤں گا، وقت آگیا ہی25جولائی کو گھروں سے نکلو، باربار موقع نہیں ملتا۔

بعد ازاں اسلام آباد کے علاقے کراچی کمپنی میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ تبدیلی آگئی ہے جو تبدیلی رہ گئی وہ 25 جولائی کو آجائے گی۔انہوں نے کہا کہ وہ کرپشن پر قابو پانے کے لیے نیب کو مضبوط اور ٹیکس چوروں کو ایف آئی اے اور نیب کے حوالے کریں گے جبکہ 8 ہزار ارب روپے پاکستان کے خزانے میں اکٹھا کرکے دکھائیں گے۔عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ان کی حکومت نے تعلیم اور صحت کے لیے جو کام کیے وہ ملک بھر میں کریں گے۔ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے کے پی میں کرپشن اور سفارش ختم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ قوم کو قسمت بدلنے کا موقع بار بار نہیں دیتا کیوں کہ پہلے ایک جاتا تھا تو دوسرا آجاتا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں