اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریںپاکستان میں آسٹریلوی ہائی کشنر مارگریٹ ایڈمسن کی خیبر پختونخوااور ..

پاکستان میں آسٹریلوی ہائی کشنر مارگریٹ ایڈمسن کی خیبر پختونخوااور بلوچستان میں انتخابی امیدواروں پر بزدلانہ حملوں کی شدید مذمت

اسلام آباد ۔14 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جولائی2018ء)پاکستان میں آسٹریلیا کی ہائی کشنر مارگریٹ ایڈمسن نے خیبر پختونخوااور بلوچستان میں انتخابی امیدواروں پر بزدلانہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے جبکہ یہ تمام افراد قومی انخابات میں ووٹ ڈالنے کا اپنا جمہوری حق استعمال کرنے کی تیاری کر رہے تھے ۔

(خبر جاری ہے)

اسلام آباد میں آسٹریلوی ہائی کمیشن کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق آسٹریلیا کی کی ہائی کشنر ماگریٹ ایڈمسن نے اپنے پیغام میں تمام متاثر ہ غمزدہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ آ سٹریلیا دہشت گردی کا مقابلہ کرنے میں پاکستان کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کرتاہے ۔

پاکستان میں آسٹریلیا کی ہائی کشنر مارگیریٹ ایڈمسن نے کہا ہے کہ وہ مستونگ اور خیبر پختونخوا میں انتخابی ریلیوں پر حملوں کی شدید مذمت کرتی ہیں اور ان حملوں میں کئی قیمتی جانوں کے زیاں پر انہیں دلی صدمہ پہنچاہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کہ آ سٹر یلیادہشت گردی کا مقابلہ کرنے اور پاکستان میں جمہوریت کے تحفظ اور آزادانہ و منصفانہ انتخا بات کے انعقاد کی کوششوں میں پاکستان کے ساتھ یک جہتی کااظہار کرتاہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں