سیاستدانوں کو میرے نوٹس لینے پر خیال آیا تو اچھی بات ہے،

کچی بستیوں میں دورے کا مقصد بنیادی حقوق کی فراہمی ہے، کچی آبادیوں کے مسائل منتخب لوگوں نے ہی حل کرنے ہیں‘ چیف جسٹس چیف جسٹس ثاقب نثار کا جی سیون کچی بستی کا دورہ ‘مکینوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے

ہفتہ 14 جولائی 2018 14:14

سیاستدانوں کو میرے نوٹس لینے پر خیال آیا تو اچھی بات ہے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2018ء) چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کو میرے نوٹس لینے پر خیال آیا تو اچھی بات ہے، کچی بستیوں میں دورے کا مقصد بنیادی حقوق کی فراہمی ہے، کچی آبادیوں کے مسائل منتخب لوگوں نے ہی حل کرنے ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو چیف جسٹس ثاقب نثار نے جی سیون کچی بستی کا دورہ کیا، کچی بستی کے مکینوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ کچی آبادیوں کے مسائل منتخب لوگوں نے ہی حل کرنے ہیں، سیاستدانوں کو میرے نوٹس لینے پر خیال آیا تو اچھی بات ہے، دیکھنا ہے کہ کچی آبادی والوں کو ان کے حقوق مل رہے ہیں یا نہیں کچی بستیوں میں دورے کا مقصد بنیادی حقوق کی فراہمی ہے۔ چیف جسٹس نے سیکٹر ایف سیون کی فراش کالونی کا دورہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں