نوازشریف اور مریم کا نام ای سی ایل پررکھنے کیلئے وزیراعظم کو سفارش ارسال

نوازشریف اور مریم نوازکا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش نگراں وزیراعظم کوبھجوادی ہے، کابینہ آئندہ اجلاس میں دونوں کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق فیصلہ کرے گی ،نگراں وزیرداخلہ

ہفتہ 14 جولائی 2018 14:14

نوازشریف اور مریم کا نام ای سی ایل پررکھنے کیلئے وزیراعظم کو سفارش ارسال
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2018ء) نگراں وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے نوازشریف اورمریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے سفارشات نگراں وزیراعظم کو بھجوا دی ،کابینہ آئندہ اجلاس میں نوازشریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق فیصلہ کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس نگراں وزیر داخلہ اعظم خان کی زیرصدارت ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔ نگراں وزیرداخلہ اعظم خان نے تصدیق کی ہے کہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نوازکا نام ای سی ایل پر رکھنے کے لیے سفارشات نگراں وزیراعظم جسٹس (ر)ناصرالملک کوبھجوادی ہیں اور کابینہ آئندہ اجلاس میں نوازشریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق فیصلہ کرے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں