الیکشن کمیشن کا پولنگ ڈے پر بلاتعطل بجلی کی فراہمی کیلئے سیکریٹری پاورڈویژن کو خط

انتخابی عمل کو ہموار بنانے کے لیے بجلی کی بلاتعطل فراہمی ممکن بنائی جائے، الیکشن کمیشن کا خط

ہفتہ 14 جولائی 2018 14:19

الیکشن کمیشن کا پولنگ ڈے پر بلاتعطل بجلی کی فراہمی کیلئے سیکریٹری پاورڈویژن کو خط
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کی پولنگ کے دن بلاتعطل بجلی کی فراہمی کے لیے سیکریٹری پاور ڈویژن کو خط لکھ دیا، انتخابی عمل کو ہموار بنانے کے لیے بجلی کی بلاتعطل فراہمی ممکن بنائی جائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے لکھے گئے خط کے مطابق 25 جولائی کو صبح 8 سے شام 6 بجے تک پولنگ ہوگی، جس کے فورا بعد گنتی کا عمل شروع کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن نے 25 اور 26 جولائی کو بجلی کی فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے خط میں کہا کہ انتخابی عمل کو ہموار بنانے کے لیے بجلی کی بلاتعطل فراہمی ممکن بنائی جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں