اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریںجیل جاتے ہی مریم نوازاستانی بن گئیں مریم نواز نے جیل میں موجود خواتین ..

جیل جاتے ہی مریم نوازاستانی بن گئیں

مریم نواز نے جیل میں موجود خواتین اور بچوں کی تدریس کی خواہش کا اظہا ر کیا ہے، میڈیا رپورٹس

اسلام آباد (اردو پوائن تازہ ترین اخبار۔16جولائی 2018ء) مریم نواز نے جیل میں موجود خواتین اور بچوں کی تدریس کی خواہش کا اظہا ر کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کو لاہور ائیرپورٹ سے گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مریم نواز نے جیل جاتے ہی انوکھی خواہش کا اظہار کیا ہے۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ میری خواہش ہے کہ میں جیل میں موجود بچوں اور خواتین کو پڑھاؤں۔

مریم نواز نے جیل میں موجود خواتین اور بچوں کی تدریس کی خواہش کا اظہا ر کیا ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم محمدنوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی بیرکوں کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے جبکہ انہیں جیل کے اندر ضرورت کی چیزیں فراہم کرنے کیلئے مشقتی بھی فراہم کردیئے گئے ہیں۔

(خبر جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نوازشریف نے جیل میں دوسری رات گزارنے کے بعد حسب معمول نماز فجر ادا کی اور تلاوت قرآن پاک کی۔

نوازشریف نے ناشتے سے قبل چہل قدمی کی اور ادویات لیں ۔ نوازشریف نے اخبارات کی فراہمی کا مطالبہ کیا تو انہیں قومی اخبارات فراہم کردیئے گے، نوازشریف کو بی کلاس اورمریم نواز کو خواتین وارڈ میں کمرہ الاٹ کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں کی بیرکوں کی سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے ۔ نوازشریف،، مریم نواز کی بیرکوں کی جانب پولیس اہلکاروں کو بھی جانے کی اجازت نہیں ۔

سابقوزیراعظم کو 2 جبکہ مریم اور کیپٹن(ر)صفدر کو ایک ایک مشقتی دے دیا گیا ہے جو جیل کے اندر مجرمان کو ضرورت کی اشیا ء فراہم کریں گے اور ان کے کام کریں گے۔ مریم نواز نے جیل میں موجود خواتین اور بچوں کی تدریس کی خواہش کا اظہا ر کیا ہے۔یاد رہے نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کے مطابق سزا کاٹیں گے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں