زرداری اور فریال تالپور جیسی سہولت لیگی رہنمائوں کو بھی دی جائے،پرویز رشید

پیر 16 جولائی 2018 12:05

زرداری اور فریال تالپور جیسی سہولت لیگی رہنمائوں کو بھی دی جائے،پرویز رشید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ لیگی رہنمائوں کو زرداری اور فریال تالپور جیسی سہولت دی جائے‘ نواز شریف‘ مریم نواز‘ کیپٹن (ر) صفدر اور قمر الاسلام کو رہا کیا جائے‘ یہاں کوئی لاڈلہ یا سوتیلا پاکستانی نہیں۔ پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ کوئی لاڈلہ یا سوتیلا پاکستانی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اپیل پر حتمی فیصلے تک عدالتی فیصلہ معطل کیا جائے۔پرویز رشید نے کہا کہ عدالت نے کہا کہ انتخابات تک کسی کو انتخابی عمل میں حصہ لینے سے نہ روکا جائے اسی بنیاد پر آصف زرداری اور فریال تالپور کو سہولت عطا کی گئی ہے۔سینیٹر پرویز رشید نے مطالبہ کیا کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کو ملنے والی سہولت نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن (ر)صفدر اور قمرالسلام کو بھی دی جائے۔ چھ جولائی کا فیصلہ انتہائی کمزور بنیادوں پر کیا گیا ،نواز شریف کی جائیداد کا تعلق کسی دستاویز سے ثابت نہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں