این ڈی ایم اے نے قدرتی آفات سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کیا‘ نگران وزیر خزانہ

دنیا میں قدرتی آفات سے بہت تباہی ہوچکی ہے‘ اقوام متحدہ قدرتی آفات کے حوالے سے مختلف پروگراموں پر عمل پیرا ہے،نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کا تقریب سے خطاب

پیر 16 جولائی 2018 12:06

این ڈی ایم اے نے قدرتی آفات سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کیا‘ نگران وزیر خزانہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ پاکستان میں این ڈی ایم اے نے قدرتی آفات سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کیا‘ دنیا میں قدرتی آفات سے بہت تباہی ہوچکی ہے‘ اقوام متحدہ قدرتی آفات کے حوالے سے مختلف پروگراموں پر عمل پیرا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں دنیا میں قدرتی آفات سے بہت تباہی ہوچکی ہے۔ پاکستان کو بھی زلزلے سمیت کئی قدرتی آفات کا سامنا کرنا پڑا۔ قدرتی آفات کے بعد نقصانات سے بچنا اہم ہے۔ پاکستان میں این ڈی ایم اے نے قدرتی آفات سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اقوام متحدہ قدرتی آفات کے حوالے سے مختلف پروگراموں پر عمل پیرا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں