اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریںالیکشن کمیشن کاامیدواروں کے انتخابی اخراجات کی جانچ پڑتال کافیصلہ امیدواروں ..

الیکشن کمیشن کاامیدواروں کے انتخابی اخراجات کی جانچ پڑتال کافیصلہ

امیدواروں کوہرصورت انتخابی اخراجات کی تفصیل دینی ہوگی‘حد سے زیادہ اخراجات کرنیوالے امیدوار کیخلاف کارروائی ہوگی‘الیکشن کمیشن

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جولائی2018ء)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے امیدواروں کے انتخابی اخراجات کی جانچ پڑتال کافیصلہ کر لیا۔

(خبر جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے امیدوارکیلئے اخراجات کی حد 40 لاکھ روپے ہے جبکہ صوبائی اسمبلی کے امیدوارکیلئے انتخابی اخراجات کی حد 20 لاکھ روپے ہے اور انتخابی اکاؤنٹ کے علاوہ کسی اوراکاؤنٹ سے اخراجات کی اجازت نہیں۔الیکشن کمیشن حکام کا مزید کہنا تھا کہ امیدواروں کوہرصورت انتخابی اخراجات کی تفصیل دینی ہوگی اور تفصیلات ملنے کے 90 روزبعداکاؤنٹس کی جانچ پڑتال ہوگی جبکہ حد سے زیادہ اخراجات کرنیوالے امیدوارکیخلاف کارروائی ہوگی۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں