انتخابی عذداری ، سپریم کورٹ نے پیپلزپارٹی کے ہمایوں خان نااہل قرار دیدیا

ہمایوں خان واجبات کی ادائیگی کے بعد اہل ہو سکتے ہیں،جسٹس اعجاز الاحسن کے ریمارکس

پیر 16 جولائی 2018 13:18

انتخابی عذداری ، سپریم کورٹ نے پیپلزپارٹی کے ہمایوں خان نااہل قرار دیدیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے انتخابی عذداری کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ہمایوں خان کو نااہل قرار دے دیا،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ہمایوں خان واجبات کی ادائیگی کے بعد اہل ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو سپریم کورٹ میں انتخابی عذداری کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 151خانیوال سے پیپلزپارٹی کے امیداوار ہمایوں خان کو نااہل قرار دے دیا گیا۔ہمایوں خان کو ہائی کورٹ نے نادہندہ ہونے پر نااہل قرار دیاتھا۔جسٹس عظمت سعید نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ ہمایوں خان کے ذمی13 لاکھ روپے کے واجبات تھے۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ہمایوں خان واجبات کی ادائیگی کے بعد اہل ہو سکتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں