میاں صاحب کشکول توڑنے نکلے تھے معیشت ہی توڑ ڈالی،اسد عمر

پیر 16 جولائی 2018 13:18

میاں صاحب کشکول توڑنے نکلے تھے معیشت ہی توڑ ڈالی،اسد عمر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہاہے کہ میاں صاحب کشکول توڑنے نکلے تھے معیشت ہی توڑ ڈالی، ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر میں خطرناک کمی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو اسد عمر نے ڈالر کی قیمت میں اضافے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ زرمبادلہ کے ذخائر میں خطرناک کمی ہے زرمبادلہ کے ذخائر صرف 6ہفتے کی درآمدات کے برابر ہیں، میاں صاحب کشکول توڑنے نکلے تھے، معیشت ہی توڑ ڈالی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں